English   /   Kannada   /   Nawayathi

سی بی ایس ای پیپر لیک معاملہ میں کوچنگ سینٹر مالک سمیت دو ٹیچروں کی گرفتاری

share with us

نئی دہلی:یکم اپریل 2018 (فکروخبر/ذرائع)سینٹرل بورڈ ر سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای)کے دسویں اور بارہویں کے پیپر لیک کے معاملہ میں دہلی پولیس نے دو ٹیچر اور کوچنگ سینٹر مالک کو گرفتار کیا ہے۔ دہلی پولیس کی کرائم برانچ نے پہلے ان افراد کو حراست میں لیا تھا اور اب انہیں گرفتار کرلیا ہے۔ادھر گوگل نے دہلی پولیس کو سی بی ایس ای کی 10 ویں کلاس کے ریاضی مضمون کے مبینہ لیک کے بارے میں بورڈ صدر انیتا کروال کو الرٹ کرنے کے لئے ای میل بھیجنے والے شخص کی تفصیلی معلومات فراہم کی ہے۔ ذرائع ابلاغ نے کہا کہ آج دہلی پولیس کی خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) جو معاملہ کی تحقیقات کررہی ہے،کو اس سلسلے میں تفصیلی معلومات ملی ہے۔انہوں نے اطلاع دی کہ متعلقہ شخص کی شناخت کرلی گئی ہے ۔
  قبل ازیں پولیس نے بورڈ سے ان شکایتوں کی فہرست تیار کرنے کیلئے کہا تھا جو اسے پیپر لیک کے معاملہ میں ملی تھیں۔ پولیس یہ پتہ لگانے کیلئے ان شکایتوں کا تجزیہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے کہ یہ شرارت تھی یا ان میں کوئی سچائی تھی۔دریں اثنا پیپر لیک معاملہ میں دہلی پولیس کی جانچ جاری ہے اور اس نے باہری دہلی کے کئی اسکولوں اور کوچنگ سینٹروں پر پہنچ کر پوچھ گچھ کی ۔ افسران نے بتایا کہ ابھی تک 60 سے زیادہ لوگوں سے پوچھ گچھ کی جاچکی ہے، جس میں 53 طلبہ شامل ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا