English   /   Kannada   /   Nawayathi

لانچنگ کے 48 گھنٹوں کے بعد ہی اسرو کا جی سیٹ - 6 اے سے منقطع ہوا رابطہ

share with us

نئی دہلی :یکم اپریل 2018 (فکروخبر/ذرائع)ہندوستانی خلائی تحقیق تنظیم اسرو نے جمعرات کو مواصلاتی سیٹیلائٹ جی سیٹ -6 کا کامیاب تجربہ کیا تھا ۔ مگر تازہ اطلاعات کے مطابق اسرو کا جی سیٹ 6 اے سے رابطہ منقطع ہوگیا ہے ۔ ایسا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ کسی تکنیکی خرابی کی وجہ سے اسرو کا مواصلاتی سیٹیلائٹ سے رابطہ قائم نہیں ہوپارہا ہے۔

    اطلاعات کے مطابق گزشتہ 48 گھنٹے سے اسرو کی جانب سے اس سیٹیلائٹ کے بارے میں کوئی سرکاری جانکاری نہیں دی گئی ہے۔ اس سیٹیلائٹ کے بارے میں آخری مرتبہ 30 مارچ صبح 9:22 بجے بیان جاری کیا گیا تھا ۔ بتایا جارہا ہے کہ لانچنگ کے بعد جی سیٹ 6 اے میں کچھ تکنیکی خرابی آگئی تھی ۔ فی الحال سائنسداں اسے درست کرنے میں مصروف ہیں۔مواصلاتی سیٹیلائٹ جی سیٹ 6 اے 270 کروڑ روپے کی لاگت سے تیار ہوئی تھی ۔ جی سیٹ 6 اے کا جمعرات کو کامیاب تجربہ کیا گیا تھا ۔ مواصلاتی سیٹیلائٹ انتہائی دور دراز علاقوں میں بھی موبال کمیونیکیشن میں مدد کرے گا۔ اس سیٹیلائٹ کو خاص طور پر ریمو ٹ ایریا میں موجود افواج کے درمیان بہتر کمیونکیشن کیلئے بنایا گیا ہے۔ اس کیلئے جی سیٹ 6 اے میں چھ میٹر چوڑا چھاتے جیسا انٹینا لگا ہے ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا