English   /   Kannada   /   Nawayathi

دہلی میں اب تک کا سب سے مہنگا ہوا ڈیزل ، پٹرول نے بھی توڑا چار سال کا ریکارڈ

share with us

نئی دہلی:یکم اپریل 2018 (فکروخبر/ذرائع) اتوار کو پٹرول کی قیمت چار سال کی سب سے اونچی قیمت کی سطح پر پہنچ گئی۔ دہلی میں پٹرول 73.73 روپے فی لیٹر ہوگیا جبکہ ڈیزل کی قیمت بھی 64.58 روپے ہوگئی ۔ اسی کے ساتھ اب پٹرول اور ڈیزل پر لگنے والی ایکسائز ڈیوٹی ٹیکس میں تخفیف کا مطالبہ تیز ہونے لگا ہے۔سرکاری تیل کمپنی ، جو گزشتہ سال جون سے یومیہ بنیاد پر تیل کی قیمتوں میں تبدیلی کررہی ہے ، نے اتوار کو پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں دہلی میں 18 پیسے کا اضافہ کردیا ہے ، جس کی وجہ سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں ایک مرتبہ پھر بڑھ گئیں۔قومی راجدھانی میں اب پٹرول کی قیمت 73.73 پیسہ ہوگئی ہے جو 14ستمبر 2014 کے بعد سے سب سے اونچی قیمت ہے۔ تب پٹرول کی قیمت 76.06 روپے تھی ۔ جبکہ ڈیزل کی یہ قیمت اب تک کی سب سے اونچی قیمت ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا