English   /   Kannada   /   Nawayathi

گورنر نے فسادات زدہ علاقہ آسنسول کا دورہ کیا

share with us

کلکتہ۔31مارچ2018(فکروخبر /ذرائع) مغربی بنگال کے گورنر کیسری ناتھ ترپاٹھی نے آج آسنسول کا دورہ کیا۔ جہاں رام نومی کے موقع پر فرقہ وارانہ فسادات میں کئی لوگ مارے گئے اور درجنوں زخمی بھی ہوئے۔انہوں نے کہا کہ وہ امن کا پیغام لے کر آئے ہیں اور ایک ریلیف کیمپ کا دورہ بھی کیا جہاں 150سے لیکر 200بچوں اور عورتوں کو رکھاگیا اور وہاں مقامی انتظامیہ کے افسروں کے ساتھ بات چیت کی۔ اس کے بعد وہ رائے گنج گئے ۔ جہاں بھی فسادات رونما ہوئے بی جے پی صدر ممبران پارلیمنٹ کے ساتھ کل ان علاقوں کا دورہ کرنے والے ہیں۔ اس سے پہلے مرکزی وزیر بابل سپریہ کو ریاستی حکومت نے وہاں جانے سے روک دیا۔ بایاں بازوں نے بھی اس علاقے میں 21ریلی کرنے کا اہتمام کیا ہے۔ گورنر کیسری ناتھ ترپاٹھی بدھ کے روز فساد زدہ علاقوں کا دورہ کرنا چاہتے تھے کیونکہ اس دوران ان فسادات کے دوران ایک پولس افسر کا ہاتھ بم دھماکے میں کٹ گیا۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا