English   /   Kannada   /   Nawayathi

رام نومی میلے میں حادثہ، 4 کی موت70زخمی

share with us

آندھرا پردیش۔31مارچ2018(فکروخبر /ذرائع) آندھرا پردیش کے کڈپا ضلع میں رام نومی کے جلوس کے دوران ایک بڑا حادثہ ہوگیا۔ جس میں چار افراد کی موت گئے اور 70 زخمی ہوگئے۔جانکاری کے مطابق،جانکاری کے مطابق یہ حادثہ پنڈال گرنے کی وجہ سے ہواہے۔ تیز آندھی اور بارش کی وجہ سے جلوس میں لگے پنڈال لوگوں پر گر گیا۔ اس حادثے میں کئی افراد کی موت ہوگئی۔ذرائع کے مطابق اس پروگرام میں آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ چندرابابو نائیڈو بھی موجود تھے۔ رام نومی میں حصہ لینے کے لئے چندربابو نائیڈو اور اس کے حامی بھی پہنچے تھے۔واضح رہے کہ کڑپا ضلع میں وونٹی مٹا کے تاریخی کوڈنڈرما سوامی مندر میں پنڈال گرنے یہ حادثہ ہوا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ چندرابابو نائیڈو بھی شامل ہونے کے لئے پہنچے تھے۔اپنے کابینہ وزراء کے ساتھ وہ اس سالانہ تقریب میں موجود تھے جب حادثہ ہوا۔تیز آندھی اورطوفان کی وجہ سے مندر میں لگے پنڈال لوگوں پر گرنے لگے اور بھگڈر مچ گئی۔ اس کے علاوہ حادثے میں بہت سے درخت اوربجلی کے کیبل بھی گر گئے ہیں۔ زخمیوں کوقریبی اسپتال میں داخل کردیا گیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا