English   /   Kannada   /   Nawayathi

نیپال کے وزیراعظم ہندوستان کے تین روزہ دورے پر 

share with us

نئی دہلی۔31مارچ2018(فکروخبر /ذرائع) نیپال کے وزیراعظم کے پی شرما اولی چھ اپریل کو تین روزہ دورے پر ہندوستان پر آئیں گے۔ اس دورے کے دوران وہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے کے لئے یہاں اعلی قیادت کے ساتھ بات چیت کریں گے۔وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ آنے والے دورے سے دونوں ممالک کے عوام کو مضبوط بنانے کے لئے باہمی شراکت اور اقدامات کا جائزہ لینے کے لئے ایک موقع فراہم کرے گے۔اولی نریندر مودی کے دعوت پر ہندوستان دورے پر آ ر ہے ہیں وہ وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ متعدد مسائل پر تبادلہ خیال کریں گے۔ وہ صدر رام ناتھ کووند اور نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو سے بھی ملاقات کریں گے۔ وزارت خارجہ کے مطابق نیپال کے وزیر اعظم کے ساتھ ایک اعلیٰ سطحی وفد بھی آ رہا ہے۔اس دورے کے دوران وزیراعظم اپنی بیوی رادھیکا شاک اولی کے ساتھ آرہے وزیر اعظم اس دورے کے دوران اتراکھنڈمیں پنت نگر میں واقع جی بی پنت یونیورسٹی اور زراعت اور ٹیکنالوجی سے ملاقات کریں گے۔ وزیر خارجہ سشما سوراج سمیت کئی وزراء بھی نیپال کے وزیراعظم سے ملاقات کریں گے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا