English   /   Kannada   /   Nawayathi

آل انڈیا پیامِ انسانیت فورم لکھنو کی جانب سے بلرامپور اسپتال میں خون عطیہ کیمپ کا انعقاد 

share with us

 

ندوہ کے دیڑھ سو سے زائد طلباء نے خون عطیہ کیا 

لکھنو 30؍ مارچ 2018(فکروخبر نیوز) ملک میں ایک دوسرے کے خلاف بڑھتی نفرت کے درمیان دار العلوم ندوۃ العلماء لکھنو کے طلباء نے بھائی چارگی کی ایک انوکھی مثال پیش کی ہے ۔ ندوۃ کے تقریباً 150طلباء نے آج آل انڈیا پیامِ انسانیت فورم لکھنو کے زیر اہتمام بلرامپور اسپتال میں خون عطیہ کیا ۔ اس موقع پر ایک مختصر سے پروگرام میں مولانا کوثر ندوی نے آل انڈیا پیامِ انسانیت فورم کا مختصراً تعارف پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ تنظیم بلاتفریق مذہب وملت صرف انسانیت کے نام پر کام کرتی آرہی ہے اور مختلف زندگی کے شعبوں میں کام کررہی ہے۔ آج اسی انسانیت کے جذبہ کے تحت اس کیمپ کا انعقاد کیا گیا ہے۔ بلرامپور اسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر راجیو لوکھن نے اس انسانیت کے جذبہ کے تحت پیامِ انسانیت فورم کی جانب سے منعقدہ اس کیمپ پر ان کا شکریہ ادا کیا ، انہوں نے کہا کہ انسانیت کے جذبہ کے تحت ایک دوسرے کے کام آنا یہی اصل چیز ہے جس سے آپسی بھائی چارہ بھی فروغ پاتا ہے اور محبت بھی بڑھتی ہے۔ انہوں نے خون عطیہ کے فوائد اور اس سے جسم پر پڑھنے والے اچھے اثرات کے بارے میں معلومات فراہم کی ۔ ملحوظ رہے کہ ڈیڑھ سو طلباء پر مشتمل یہ وفد آج صبح ندوہ سے روانہ ہوا ، اسپتال پہنچ کر مختصر سے پروگرام کے بعد باقاعدہ کیمپ کا آغاز ہوا۔اسپتال میں موجود تمام لوگوں نے طلباء کی جانب سے انسانیت کے نام پر اٹھایاجانے والے اس قدم کی سراہنا کی ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا