English   /   Kannada   /   Nawayathi

سی بی ایس ای پیپر لیک : وہاٹس ایپ گروپ سے لیک ہوا تھا پیپر

share with us

نئی دہلی 30 مار2018(فکروخبر/ذرائع) سی بی ایس ای پیپر لیک معاملہ میں نیا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق پیپروں کو 10 وہاٹس ایپ گروپ کے توسط سے لیک کیا گیا ، جس میں 50 سے زیادہ ممبران تھے۔ ان ممبروں میں کچھ کوچنگ سینٹروں کے اساتذہ بھی تھے۔ دہلی پولیس مسلسل اس وہاٹس ایپ گروپ کے ممبروں سے پوچھ تاچھ کررہی ہے۔سی بی ایس ای کے 10 ویں کے ریاضی اور 12 ویں کے معاشیات کے پیپر منسوخ ہونے کی وجہ سے پٹنہ کے طلبہ بھی کافی کشیدگی میں ہیں۔ جیسے ہی کل پیپر منسوخ ہونے کی خبر سامنے آئی ہے ، طلبہ میں ایک خوف دیکھنے کو مل رہا ہے۔ طلبہ کے مطابق ان کیلئے یہ کافی افسوسناک ہے ۔ اس طرح امتحان منسوخ ہونے سے وہ مایوس ہیں۔طلبہ کے ساتھ ساتھ ان کے سرپرست اور اساتذہ کا بھی ماننا ہے کہ سی بی ایس ای میں پہلی مرتبہ اس طرح پیپر لیک کی خبر آئی ہے۔ ایسے میں ہمیں اب بچوں کے مستقبل کی فکر ستانے لگی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا