English   /   Kannada   /   Nawayathi

یورپی یونین سے تعلقات بہتر ہو جائیں گے، ترک صدر کا عندیہ 

share with us

یورپی یونین میں ترکی کی شمولیت کے لیے مذاکراتی عمل بحال کر دیا جائے،ایردوآن کا خطاب 


ورونا:28؍مارچ2018(فکروخبر/ذرائع) ترک صدر رجب طیب ایردوآن کے ساتھ ملاقات کے بعد یورپی کونسل کے صدر ڈونلڈ ٹسک نے کہا ہے کہ ترکی میں قانون کا بول بالا ہونے سے متعلق یورپی یونین کو تحفظات ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایردوآن نے بلغاریہ کے شہر ورونا میں یورپی رہنماؤں کے ساتھ ملاقات کے بعد کہا کہ وہ پرامید ہیں کہ یورپی یونین اور ترکی کے مابین باہمی تعلقات ایک مرتبہ پھر بہتر ہو جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یورپی یونین میں ترکی کی شمولیت کے لیے مذاکراتی عمل بحال کر دیا جائے۔ 2016سے یہ عمل تعطل کا شکار ہے۔ ترکی سن 1963 سے یورپی یونین کا رکن بننے کا امیدوار ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا