English   /   Kannada   /   Nawayathi

یمنی فورسز نے الجوف میں حوثیوں کی بچھائی 2000 بارودی سرنگیں تلف کردیں

share with us

ریموٹ کنٹرول راکٹوں کو بھی ناکارہ بنا دیا ، اب اس علاقے کے مکین اپنے گھروں کو لوٹ سکیں گے،یمنی فوج 


صنعاء:28؍مارچ2018(فکروخبر/ذرائع) یمن کی قومی فوج کی انجنر20نگ ٹیموں نے صوبہ الجوف کے شمالی ضلع برط العنان میں سیکڑوں بارودی سرنگیں اور دھماکا خیز ڈیوائسز تلف کردی ہیں ۔ حوثی باغی اس صوبے سے پسپائی کے وقت ان بارودی سرنگوں کو جگہ جگہ بچھا گئے تھے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یمنی فوج کے ایک ذریعے نے بتایا کہ آرمی کی ٹیکنکل ٹیموں نے گذشتہ دوروز کے دوران میں مسلسل کام کرکے الجوف کے ضلع برط العنان کے پہاڑی علاقوں میں حوثی ملیشیا کی نصب کردہ 1900 سے زیادہ بارودی سرنگوں اور دھماکا خیز ڈیوائسز کو ناکارہ بنا دیا ۔اس عسکری ذریعے نے وضاحت کی کہ حوثیو ں نے عام شہریوں کو نشانہ بنانے کے لیے بارودی سرنگیں بچھائی تھیں اور ٹینکوں اور گاڑیوں کو نشانہ بنانے کے لیے گھریلو ساختہ بم اور مختلف حجم کی ڈیوائسز نصب کی تھیں لیکن فوج کی انجنیئرنگ ٹیموں نے ان تمام جگہوں کو بارودی سرنگوں اور دھماکا خیز مواد سے مکمل طور پر پاک کردیااس کے علاوہ ان ٹیموں نے ریموٹ کنٹرول راکٹوں کو بھی ناکارہ بنا دیا ہے۔ یہ راکٹ برط میں قومی فوج کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کے لیے نصب کیے گئے اور بعض کا رْخ شہری آبادیوں کی جانب بھی تھا۔اس عسکری ذریعے کا کہناتھا کہ ان بارودی سرنگو ں کی صفائی کے بعد اب اس علاقے کے مکین یمنی اپنے گھروں کو لوٹ سکیں گے۔ وہ حوثی باغیو ں کے خلاف یمنی فورسز کی کارروائی کے آغاز کے بعد محفوظ علاقوں کی جانب چلے گئے تھے جبکہ بہت سے شہری تین سال قبل حوثیوں کی یلغار کے وقت اپنا گھر بار چھوڑ گئے تھے اور اب ان کی سب کی واپسی ممکن ہوسکے گی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا