English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی عرب میں ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن،32مظاہرہین گرفتار

share with us

مذکورہ افراد حکومتی زمین پر غیر قانونی طور پر ریسٹ ہاؤس بنائے ہوئے تھے،ترجمان وزارت داخلہ 


طائف:28؍مارچ2018(فکروخبر/ذرائع) وزارت داخلہ کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل منصور الترکی نے کہا ہے کہ طائف ریجن میں بلدیہ کی جانب سے ناجائز تجاوزات کے ا زالے کے خلاف متعدد افراد بلدیہ کے مرکزی دفتر کے باہر جمع ہوگئے۔جنہیں منتشر ہونے کے لئے کہا گیا۔ جب انہوں نے جانے سے انکار کیا تو 32افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق منصور الترکی کا کہناتھا کہ یہ لوگ شفاء روڈ پر حکومتی زمین پر غیر قانونی طور پر ریسٹ ہاؤس بنائے ہوئے تھے جنہیں بلدیہ نے منہدم کرنے کیلئے نوٹس بھی جاری کئے تھے۔ اس ضمن میں بلدیہ نے جب ریسٹ ہاؤس کو منہدم کرنے اور سرکاری اراضی واگزار کرانے کیلئے کارروائی کی توان لوگوں نے بلدیہ کے دفتر کا گھیراو کرلیا۔ تمام گرفتار شدگان سعودی ہیں جن کے خلاف مقدمہ دائر کرکے قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا