English   /   Kannada   /   Nawayathi

فلسطین تنازع؛جرمن دو ریاستی حل کی حمایت جاری رکھے گا 

share with us

برلن:28؍مارچ2018(فکروخبر/ذرائع) جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس نے اسرائیل فلسطین تنازع کے خاتمے کی خاطر دو ریاستی حل پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ برلن حکومت دو ریاستی حل کی حمایت کرتی رہے گی۔بد ھ کو غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مشرق وسطیٰ کے دورے کے دوران انہوں نے اسرائیلی وزیرا عظم بینجمن نیتن یاہو کے علاوہ فلسطینی صدر محمود عباس سے بھی ملاقات کی۔اس موقع پر انہوں نے فلسطینی قیادت سے کہا کہ امریکا کے بغیر اس خطے میں قیام امن کی کوششیں مشکل ہو جائیں گی،اس لیے انہیں امن مذاکرات میں امریکا کی شمولیت کو بحال کرنے پر غور کرنا چاہیے۔جرمن وزیر خارجہ نے اسرائیل کیساتھ یک جہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اختلافات کے باوجود جرمنی اسرائیل کیساتھ کھڑا رہے گا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا