English   /   Kannada   /   Nawayathi

روہنگیا مسلمانوں کے خلاف نفرت کی پالیسی ترک کی جائے،انتونیوگوٹیرس

share with us

جنیوا :28؍مارچ2018(فکروخبر/ذرائع) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے میانمار کی حکومت اور فوج پر زور دیا ہے کہ وہ روہنگیا مسلمانوں کے خلاف نفرت اور طاقت کے استعمال کی پالیسی فوری اور مکمل طورپر ترک کرے۔ فلسطینی میڈیا رپورٹس کے مطابق یو این سیکرٹری جنرل کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ روہنگیا میں مسلم اقلیت کے خلاف نفرت پرمبنی پالیسی نے ملک میں فرقہ واریت کی نئی راہ ہموار کی ہے۔ میانمار کی حکومت اور اس کے سیکیورٹی ادارے مسلمانوں سے نفرت اور حقارت پر مبنی پالیسی ترک کریں۔گوٹیرس کا کہنا ہے کہ میانمارفوج کے سربراہ مین اونگ ھلائنگ کے نام منسوب ایک متنازع بیان انتہائی افسوسناک اور صدمے کا موجب ہے۔ اس بیان میں میانمار کی فوج کے سربراہ کا کہنا تھا کہ مسلمان اقلیت کا برما کی تین اقوام کے ساتھ کوئی تعلق نہیں۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ برما کے مسلمانوں کے خلاف طاقت کے استعمال کے اسباب کا تعین اور تشدد کی روک تھام کی ذمہ داری وہاں کی حکومت پر عاید ہوتی ہے۔ برما کی حکومت کو مسلمانوں کی رضاکارانہ واپسی کیلئے فوری اور موثر اقدامات کرنا ہوں گی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا