English   /   Kannada   /   Nawayathi

بی جے پی نے کرناٹک کی انتخابی تاریخوں پر الیکشن کمیشن کو حکم دیا :کھڑگے

share with us

نئی دہلی27؍ مارچ 2018(فکروخبر /ذرائع) کرناٹک اسمبلی انتخابات کی تاریخ پر بی جے پی آئی ٹی سیل کے سربراہ امت مالوانی کے ٹوئٹ پر ہوئے تنازعہ کے بعد کانگریس کے سینئر لیڈر ملکارجن کھرگے نے الزام لگایا ہے کہ بی جے پی نے انتخابی تاریخ پر الیکشن کمیشن کو حکم دیا ہے۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے کھرگے نے انتخابی کمیشن پر زور دیا کہ وہ انتخابات سے پہلے اس طرح کی معلومات کے افشا سے گریز کرے۔ انہوں نے کہا کہ امت مالویہ نے الیکشن کمیشن کی جانب سے اعلان سے پہلے ہی آج صبح گیارہ بجے دن انتخابات کی تاریخوں کی تفصیلات پر ٹوئٹ کیا، اس کا مطلب یہ ہے کہ بی جے پی نے انتخابی کمیشن کو انتخابی تاریخوں کے بارے میں ہدایت دیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ انہوں نے کبھی بھی ایسی صورتحال نہیں دیکھی ہے۔ انہوں نے ساتھ ہی یہ توقع ظاہر کی ہے کہ کمیشن دستور اور قانون کے مطابق کام کرے گا اور کسی بھی معلومات کو لیک ہونے نہیں دے گا۔اسی دوران کانگریس کے ایک اور لیڈر ویرپا موئلی نے الزام لگایا کہ بی جے پی نے دستوری ادارہ کی توہین کی ہے۔بی جے پی یہ تاثردینے کی کوشش کر رہی ہے کہ وہ دستوری ادارہ کی عزت نہیں کرتی۔ کانگریس انتخابات کا سامنا کرنے کو تیار ہے اور ہم بی جے پی کے خلاف شاندار کامیابی حاصل کریں گے۔کمزور طبقات ہمیشہ کانگریس کے ساتھ رہے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا