English   /   Kannada   /   Nawayathi

امت مالویہ کے دفاع میں بی جے پی کا وفد الیکشن کمیشن پہنچا

share with us

نئی دہلی27؍ مارچ 2018(فکروخبر /ذرائع) الیکشن کمیشن کرناٹک اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کی خبر لیک ہونے کی تحقیقات کرائے گا اور اس سلسلہ میں قصورواروں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے گی۔ دریں اثنا بی جے پی رہنماؤں کا ایک وفد امت مالویہ کے دفاع میں موقف رکھنے الیکشن کمیشن پہنچا۔چیف الیکشن کمشنراوپی راوت جب 11 بجے کرناٹک اسمبلی انتخابات کا اعلان کرنے کے لئے صحافیوں کے سامنے آئے تو انہوں نے سب سے پہلے الیکشن کے بارے میں ابتدائی تفصیلات بتائیں۔ پریس کے نمائندے کانفرنس ہال میں انتخابات کی تاریخوں کے اعلان کا ابھی انتظارکر ہی رہے تھے کہ ان کے موبائلوں پرانتخابات کی تاریخیں آنے لگیں۔ تب کچھ صحافیوں نے پریس کانفرنس کے درمیان ہی راوت سے یہ سوال کیا کہ ابھی آپ نے انتخابات کی تاریخوں کا اعلان بھی نہیں کیا ہے تو یہ خبر کیسے لیک ہو گئی۔بھارتیہ جنتا پارٹی کا آئی ٹی سیل کس طرح ان تاریخوں کی معلومات سوشل میڈیا پر دے رہا ہے۔ تب راوت نے کہا کہ وہ بھی اس بات کا پتہ لگائیں گے کہ سوشل میڈیا پر الیکشن کی جو تاریخیں بتائی جا رہی ہیں کیا وہی تاریخیں ہیں جس کا وہ اب اعلان کرنے والے ہیں۔ اس کے بعد ہی اس معاملہ میں کوئی کارروائی کی جائے گی۔تھوڑی دیر بعد راوت نے کرناٹک اسمبلی انتخابات کے نوٹیفکیشن کی تاریخ 17 اپریل بتائی اور ووٹنگ کی تاریخ 12 بتائی تب سارے صحافیوں نے ایک لہجے میں کہا کہ الیکشن کمیشن کی تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے کہ کمیشن کے اعلان سے پہلے ہی انتخابات کی تاریخیں لیک ہو گئیں، یہ ایک سنگین معاملہ ہے۔ کیا کمیشن اس معاملہ میں کوئی کارروائی کرے گا۔ راوت نے کہا کہ وہ اس معاملہ کی جانچ كرائیں گے اور جو بھی قانونی اور انتظامی کارروائی ممکن ہوگی وہ سخت سے سخت طریقے سے کی جائے گی۔انتخابات کی خبریں لیک ہونے سے پریس کانفرنس میں سنسنی پھیل گئی اور سارے صحافی اس بات پر حیرت کرنے لگے کہ آخر الیکشن کمیشن کے اعلان سے پہلے یہ خبر کس طرح لیک ہو گئی۔ اس کے بعد الیکشن کمیشن کے افسر اس سلسلے میں کچھ خاص بتانے سے گریز کرنے لگے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا