English   /   Kannada   /   Nawayathi

کانگریس کی کپل سبل کو بابری مسجد کیس کی پیروی چھوڑ دینے کی ہدایت: ذرائع

share with us

 

نئی دہلی27؍ مارچ 2018(فکروخبر /نیوز18) بابری مسجد۔ رام جنم بھومی تنازعہ سے منسلک کیس میں سنی وقف بورڈ کی پیروی کر رہے سینئر کانگریس لیڈر اور وکیل کپل سبل کو یہ کیس چھوڑنے کے لئے کہا گیا ہے۔ ذرائع نے سی این این۔ نیوز 18 کو بتایا کہ کانگریس نے کپل سبل کو کیس چھوڑنے کی ہدایت دی ہے۔پارٹی کے اندرونی ذرائع کے مطابق، سبل کو بتایا گیا کہ اس کیس سے اپنا ہاتھ کھینچ لینا ہی ان کے لئے سمجھداری بھرا قدم ہو گا۔ بی جے پی اور وزیر اعظم نریندر مودی اکثر ہی سبل سمیت کئی کانگریسی لیڈروں کے عدالت میں کردار کو لے کر سیاسی حملہ کرتے رہے ہیں۔اس معاملے میں وزیراعظم نریندر مودی نے سبل کی دلیلوں کو لے کر گجرات کی انتخابی مہم کے دوران بھی کافی تنقید کی تھی۔ تب سبل نے عدالت سے یہ مطالبہ کیا تھا کہ اس انتہائی حساس بابری مسجد کیس کی سماعت 2019 کے عام انتخابات کے بعد ہی کی جائے، تب مودی نے کہا تھا کہ کیا سبل کا رام مندر کو انتخابی سیاست سے جوڑنا صحیح ہے۔اس معاملے میں وزیراعظم نریندر مودی نے سبل کی دلیلوں کو لے کر گجرات کی انتخابی مہم کے دوران بھی کافی تنقید کی تھی۔ تب سبل نے عدالت سے یہ مطالبہ کیا تھا کہ اس انتہائی حساس بابری مسجد کیس کی سماعت 2019 کے عام انتخابات کے بعد ہی کی جائے، تب مودی نے کہا تھا کہ کیا سبل کا رام مندر کو انتخابی سیاست سے جوڑنا صحیح ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا