English   /   Kannada   /   Nawayathi

میسور بم دھماکہ کے ملزم داؤد سلیمان انجینرکے مقدمہ کی سماعت شروع

share with us

جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی جانب سے ایڈوکیٹ محمد طاہر پیروی کے لئے مقرر

ممبئی۔27مارچ 2018(فکروخبر /ذرائع) کر نا ٹک کے شہر میسور میں ہوئے سلسلہ وار بم دھماکہ کے ملز م داؤد سلیمان انجینرکے مقدمہ کی بنگلور سیشن عدالت میں آج سے سماعت شروع ہو گئی ہے جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی جا نب سے اس کیس کی پیروی ایڈوکیٹ محمد طاہر کررہے ہیں ۔یہ اطلاع آج یہاں اس مقدمہ کی قانونی پیری کرنے والی تنظیم جمعیۃ علماء مہا راشٹر کے صدر مولانا حافظ محمد ندیم صدیقی نے دی ہے۔
واضح رہے کہ میسور کورٹ کے کمپلیکس میں چند سال قبل ایک دھماکہ ہوا تھا جس میں کئی لوگوں کی گرفتاری ہوئی تھی ان میں سے ایک داؤد سلیمان بھی ہے جو کہ مدورائی تامل ناڈو کا رہنے والا ایک تعلیم یافتہ انجینر ہے اور ٹا ٹا کنسلٹنسی سروسس میں کام کرر ہا تھا ،اس پر یو اے پی اے ،ایکسپولوزیو،دھماکہ خیز مادہ فراہم کرنے ، عوامی ملکیت کو نقصان پہونچانے اور اس جیسے دیگر سنگین الزا مات کے تحت پولیس نے مقدمہ درج کیا تھا ،اس وقت ملزم بنگلور جیل میں مقید ہے ،داؤد سلیمان کے اہل خانہ کی در خواست پر جمعیۃ علماء مہا راشٹر نے اس مقدمہ کی پیری شروع کر دی ہے۔ 
یہاں یہ بات بھی واضح رہے کہ اس طرح کے مقدمات میں پولیس کی کوشش ہوتی ہے کہ سماعت طول پکڑے اور ملزم کو ایک لمبے عرصے تک قید میں رکھا جائے جس کی بناء پر ۱۰سے ۱۲؍سال ملزم بغیرکسی عدالتی عمل کے جیل میں قید رہتا ہے۔ اس لحاظ سے دیکھا جائے تو جمعیۃ علماء مہاراشٹر کے وکلاء کی یہ ایک اہم کامیابی ہے کہ ان کی کوششوں سے اس مقدمہ کی سماعت شروع ہوگئی ہے ۔
اس مقدمہ کی سماعت شروع ہونے پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے جمعیۃ علماء مہاراشٹر کے صدر مولانا حافظ ندیم صدیقی نے کہا کہ ہمارے وکلا ء کی بڑی کوششوں کے بعد اس مقدمے کی سماعت شروع ہوئی ہے۔ مجھے یقین ہے کہ دیگرکیسس کی طرح اس کیس میں ملزم کو پھنسایا گیا ہے ملزم کے اہل خانہ کی در خواست پر ہم نے اس مقدمہ کو مفت قانونی امداد فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ہمارے وکلاء عدالت کے روبروملزم کی بے گناہی ثابت کرنے کی کوششوں میں لگے ہوئے ہیں۔ ، ہمیں یقین ہے کہ دورانِ سماعت ہمارے وکلاء تمام نکات کو عدالت کے روبر پیش کرنے میں کامیاب رہیں گے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا