English   /   Kannada   /   Nawayathi

جب تک یورپی یونین منصفانہ موقف نہیں اپناتا مسئلہ قبرص کا حل ناممکن ہوگا،ترک صدر 

share with us

استنبول:27؍مارچ2018(فکروخبر/ذرائع)ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ جب تک یورپی یونین منصفانہ موقف نہیں اپنائے گی تب تک مسئلہ قبرص کا حل نکالنا ناممکن ہوگا،امید کرتے ہیں کہ باہمی تعلقات میں کٹھن دور اب ماضی کا حصہ بن جائیگا۔منگل کو میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ عالمی طاقت بننے کے دعوے کے حامل خطہ یورپ کی جانب سے ترکی کو اپنی توسیع پالیسیوں سے باہر رکھنا ایک فاش غلطی ہوگی۔یورپی یونین سے اس سے قبل کے مذاکرات میں مشترکہ مسائل کے حل سے متعلق دو طرفہ ضمانتوں کی یاد دہانی کراتے ہوئے انھوں نے بے ضابطہ نقل مکانی سمیت تمام تر ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے نبھانے کی وضاحت بھی کی۔ انہوں نے کہا کہ یورپی یونین کو ترک شہریوں کیلئے ویزے کے حصول میں آسانیاں لانے کے معاملے میں فی الفور اقدام اٹھانے چاہیں،اس معاملے کو سیاسی آلہ کار نہیں بنانا چاہیے۔دہشتگردی کیخلاف جدوجہد کا ذکر کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ہماری یہ کوششیں بیک وقت یورپی سلامتی کیلئے بھی ہیں اور دہشتگردی کیخلاف کارروائیاں ضرورت پڑنے تک جاری رہیں گی
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا