English   /   Kannada   /   Nawayathi

اسرائیل یو این قراردادوں کو پامال کرنے میں سب سے آگے، مرزوق الغانم

share with us

اقوام متحدہ، سلامتی کونسل، جنرل اسمبلی اور انسانی حقوق کونسل سمیت دیگر عالمی اداروں کی طرف سے فلسطینیوں کی حمایت میں منظور کی گئی کسی قرارداد پر اسرائیل نے عمل درآمد نہیں کیا،بین الاقوامی پارلیمانی اتحاد کے اجلاس سے خطاب


جنیوا :27؍مارچ2018(فکروخبر/ذرائع)کویت کی مجلس امہ(پارلیمنٹ)کے اسپیکر ڈاکٹر مرزوق الغانم نے کہا ہے کہ صہیونی ریاست اقوام متحدہ کی قراردادوں کو پامال کرنے میں دنیا کے دیگر تمام ممالک میں سب سے آگے ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ، سلامتی کونسل، جنرل اسمبلی اور انسانی حقوق کونسل سمیت دیگر عالمی اداروں کی طرف سے فلسطینیوں کی حمایت میں منظور کی گئی کسی قرارداد پر اسرائیل نے عمل درآمد نہیں کیا۔ فلسطینی میڈیا رپورٹس کے مطابق کویتی پارلیمنٹ کے اسپیکرمرزوق الغانم نے ان خیالات کا اظہار جنیوا میں بین الاقوامی پارلیمانی اتحاد کے اجلاس سے خطاب میں کیا۔ جب اسرائیلی وفد نے عالمی پارلیمان کے ہنگامی شق پر بات کرنا چاہی تو مرزوق الغانم نے کہا کہ صہیونی ریاست کو عالمی اداروں میں بات کرنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔ جو ملک اقوام متحدہ کی قراردادوں کو پامال کرنے میں سب سے آگے ہو وہ بھلا عالمی ادارے کے فیصلوں پر کس طرح رائے دے سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل سنہ 1948 کے بعد فلسطین میں اپنا غاصبانہ قبضہ جاری رکھا ہوا ہے۔ فلسطینیوں کے خلاف وحشیانہ قتل عام کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ مظلوم فلسطینیوں کو نہتا کرکے انہیں مارا جا رہا ہے۔ فلسطین میں صہیونی ریاست کے مظالم روکنے کے لیے پہلی قرارداد 1948 میں پاس کی گئی۔ یہ قرارداد 194 کے عنوان سے مشہور ہوئی۔ صہیونی ریاست 30 عالمی قراردادوں کو پامال کرنے کی مجرمانہ پالیسی پر عمل پیرا رہا ہے۔کویتی سیاست دان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں 2 کروڑ 20 لاکھ کل پناہ گزین ہیں جن میں 5 لاکھ 50 ہزار فلسطینی ہیں۔ فلسطینیوں کے بنیادی حقوق کو سب سے زیادہ تاراج کیا گیا۔مرزق الغانم نے کہا کہ تاریخ کا بے رحم پہیہ صہیونی ریاست کو بھی اپنی لپیٹ میں لے گا۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ بیداری اور زندہ ضمیری کا مظاہرہ کرتے ہوئے فلسطینیوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی مدد کریں۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا