English   /   Kannada   /   Nawayathi

یہودی شرپسندوں کا تہوار کی آڑ میں غرب اردن اور غزہ 8 روزکیلئے سیل کرنے کا اعلان 

share with us

فلسطینیوں کو پبلک مقامات کی طرف جانے اور یہودی کالونیوں کے قریب آنے کی اجازت نہیں ہوگی،اسرائیلی حکام 


رام اللہ:27؍مارچ2018(فکروخبر/ذرائع)یہودیوں کے مذہبی تہوارایسٹر کی آڑ میں دریائے اردن کے مغربی کنارے اور غزہ کی پٹی کے سرحدی مقامات میں اسرائیلی فوج نے غیر اعلانیہ کرفیو نافذ کرکے تمام علاقے سیل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ فلسطینی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جمعرات 29 مارچ سے سات اپریل کی رات تک غرب اردن کے شہروں میں فوج اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کی جائے گی۔ اس دوران فلسطینیوں کو پبلک مقامات کی طرف جانے اور یہودی کالونیوں کے قریب آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق غرب اردن، بیت المقدس اور غزہ کی پٹی کے سرحدی علاقوں میں فوج کی تعینات یہودیوں کے مذہبی تہوار عید ایسٹر کی تقریبات کے موقع پر کی گئی ہے ۔دوسری جانب مقامی فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے غرب اردن میں فوج اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کرکے غیراعلانیہ کرفیو لگا دیا ہے۔خیال رہے کہ یہودیوں کے مذہبی تہوار عموماً فلسطینیوں کیلئے پابندیوں کا پیغام بن کرآتے ہیں۔ ان تہواروں کی آڑ میں صہیونی فوج فلسطینیوں کے خلاف سنگین پابندیاں عائد کرتی ہے۔ انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کی اپیلوں کے باوجود فلسطینی شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی جاتی ہے۔ اسرائیلی پولیس کی طرف سے بیت المقدس میں مسجدا قصی کے اطراف میں صہیونی پولیس کے گشت کا شیڈول بھی جاری کیا ہے۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا