English   /   Kannada   /   Nawayathi

آر بی آئی جلد جاری کرے گا 350 روپے کا سکہ

share with us

نئی دہلی۔27مارچ201(فکروخبر /ذرائع) بھارتیہ ریزرو بینک بہت جلد ہی 350 روپے کا سکہ جاری کرنے جارہا ہے۔ یہ سکہ شری گرو گووند سنگھ جی مہاراج کے 350 ویں تہوار کے لئے وقف کیا جائے گا۔ خبروں کے مطابق یہ سکہ بہت مختصر مدت کے لئے جاری کیا جائے گا۔یہ سکہ 44 ملی میٹرکا ہو گا اوراس میں چاندی، تانبے، نکل اور جنک ملاہو گا۔ اسی حصے پرسنبل اور بیچ میں350لکھا ہوگا۔ سکے کے پیچھے والے حصے میں شری ہرمیندر جی پٹنہ صاحب تخت کی تصویر ہوگی۔اس تصویر کے اوپر اور نیچے کے حصے میں انگریزی اور دیوناگری میں ’’شری گرو گوبند سنگھ جی کا350 واں پرکاش اتسو لکھا ہوگا۔ وہیں اس پر1666-2016 بھی لکھاہوگا۔آر بی آئی کے نوٹیفکیشن کے مطابق، سکے کا وزن 34.65 سے 35.35 گرام کے بیچ ہو گا۔آر بی آئی نے یہ نہیں بتایا ہے کہ وہ مارکیٹ میں کتنے سکے جاری کرے گا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا