English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھاگلپورفسادکامعاملہ:اشونی کمارکے لڑکے کی فوری گرفتاری کامطالبہ

share with us

 

سیتامڑھی۔27مارچ2018(فکروخبر/ذرائع ) گزشتہ دنوں بھاگلپورکے ناتھ نگر تھانہ کے مدنی چوک پرہندو سالِ نو کے جشن کے موقع پر بی جے پی،آر ایس ایس اوربجرنگ دل کارکنان کے ذریعہ نکالے گئے جلوس میں مسلمانوں کے خلاف نعرہ بازی کی گئی اور بھڑکاؤجملوں کااستعمال کیاگیا جس کے بعد دونوں فرقوں میں کشیدگی کا ماحول پیدا ہوگیا اور دونوں طرف سے پتھر بازی کی گئی جس میں کئی لوگ اورمتعدد پولیس اہلکاربھی زخمی ہوئے تھے۔یہ فساد جان بوجھ کر پھیلایاگیا تھا اوراس میں سماجی بہبود و انصاف کے مرکزی وزیر مملکت اشونی کمار چوبے کے لڑکے ارجیت شاشوت کا کلیدی رول سامنے آیاہے،کورٹ نے اس کے خلاف وارنٹ بھی جاری کردیا ہے مگر اب تک اس کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے،جس کی وجہ سے نتیش حکومت کے خلاف صوبے کے مختلف علاقوں میں سخت غم و غصہ کا ماحول پایا جارہاہے اور لوگ مرکزی وزیر کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کررہے ہیں۔اسی سلسلہ میں آج بوکھڑابلاک کے بدھ نگراگاؤں کے کانگریس کارکنان نے صوبائی حکومت کے خلاف مظاہرہ کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کا پتلانذرآتش کیااور ارجیت شاشوت کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔اس موقع پر باجپٹی کانگریس صدرکمال الدین رضانے کہاکہ بہار کے عوام امن پسند ہیں اور بھائی چارہ کے ساتھ رہناچاہتے ہیں ،مگر بی جے پی اور اس کی حلیف پارٹیاں 2019کے عام انتخابات کے پیش نظر ابھی سے ماحول خراب کرنے میں سرگرم ہوگئی ہیں،ہمیں بیدار اور ہوشیار رہ کر ایسی طاقتوں کے ناپاک ارادوں کوناکام بنانے کی ضرورت ہے۔ بلاک پنچایت صدرممتازعالم نے کہاکہ بی جے پی سے ہاتھ ملانے کے بعد نتیش کمار کمزورہوچکے ہیں اوروہ فساد پھیلانے کی کوشش کرنے والے مرکزی وزیر کے بیٹے کوجان بوجھ کر بچایاجارہاہے۔اس موقع پرپنچایت کانگریس صدر عالمگیرندوی، وارڈممبرلاڈلے، سنجیوکمار،اکرم، سہیل،گلزار،ابرار، نورعالم، عبدالقادر،پپویادو،گوندکمار،محمدسمیع،عرفان عالم اور دلیپ وغیرہ موجود تھے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا