English   /   Kannada   /   Nawayathi

لوہے کے سریے سے لدی لاری سے تین رفتار بس ٹکراگئی ، تین افراد کی موت 

share with us

بجنور۔27مارچ2018(فکروخبر /ذرائع) اتر پردیش کے بجنور ضلع میں ایک دردناک سڑک حادثہ ہوگیا۔ جہاں تیز رفتار سے آ رہی پرائیویٹ ڈگامار بس لوہے کے سریئے سے لدی ڈی سی ایم سے ٹکرا گئی۔ ٹکر اتنی زور دار تھی کہ سریئے مسافروں کے جسم میں گھس گئے جس سے تین لوگوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ جبکہ درجن بھر سے زیادہ مسافر زخمی ہو گئے۔جانکاری کے مطابق بجنور ضلع میں روزانہ آر ٹی او کی ملی بھگت کی وجہ سے درجن بھر سے زیادہ ڈگامار بس روزانہ دہلی جاتی ہے۔یہ بسیں 100 کی رفتار سے سڑکوں پر چلتی ہیں۔پیر کی صبح ہی ایک بس پانچ بجے سیوہارہ سے دہلی کے لئے تیز رفتار سے جا رہی تھی، اسی دوران تھانہ چاند پور کے ہمیر پور بزرگ علاقے میں لوہے کے سریئے سے بھری ڈی سی ایم سے بس ٹکرا گئی۔ٹکر اتنی زور تھی کہ سریا مسافروں کے جسم کوچیرتی ہوئی جسم سے آر پار ہوگئی ۔ اس حادثے میں تین افراد نے موقع پر ہی دم توڑ دیا۔ وہیں حادثے میں زخمی ہوئے لوگوں میں سے چار کی حالت کو نازک دیکھتے ہوئے انہیں آگے ریفر کردیاگیا ہے۔حادثے میں مارے گئے مسافروں کے اہل خانہ کا رو رو کر برا حال ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا