English   /   Kannada   /   Nawayathi

عام انتخابات2019:بی جے پی کو شکست دینا مقصد،اتحاد کو تیار مایاوتی

share with us

 

لکھنو 26؍ مارچ 2018(فکروخبر /ذرائع ) 2019 عام انتخابات میں بی جے پی کو اقتدار سے ہٹانے کیلئے بہوجن سماج پارٹی کی سربراہ مایاوتی نے بڑے اپوزیشن کی بات کی ہے۔آج بی ایس پی کی پارٹی آفس میں ہر مہینے منعقد ہونے والی میٹنگ میں مایاوتی نے اتحاد کا فیصلہ کیا ہے۔اس کیلئے مایاوتی نے دیگر پارٹیوں سے آگے آنے کی مانگ کی ہے۔مایاوتی کا کہنا ہیکہ سماجوادی پارٹی کے علاوہ دیگر پارٹیوں کو بھی متحد ہونا ہوگا۔تبھی بی جے پی کو ہرایا جا سکتا ہے اور مودی حکومت سے اقتدار لیا جا سکتا ہے۔واضح ہو کہ آج بی ایس پی کی میٹنگ تھی۔ جس مین جونل کو آرڈینیٹر شامل ہوئے تھے۔لوک سبھا انتخابات کےنتیجے اور راجیہ سبھا چناؤ کے نتائج کے بعد یہ پہلی میٹنگ تھی۔ایسے میں مایاوتی کے داخلی میٹنگ میں اتحاد کیلئے تیار ہو جانے کے بعد امکان ظاہر کیا جارہاہے کہ وہ جلد ہی سماجوادی پارتی سے اس بارے میں چرچہ کریں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا