English   /   Kannada   /   Nawayathi

ڈیٹا بریچ پر بی جے پی نے گھیراؤ کیا تو ڈلیٹ ہوا کانگریس کا آفیشیل ایپ

share with us

نئی دہلی 26؍ مارچ 2018(فکروخبر /ذرائع) وزیر اعظم نریندر مودی پر 'نمو ایپ'کے زریعے ڈیٹا بریچ کا الزام لگانے والی کانگریس خود اس معاملے میں پھنستی نظر آرہی ہے۔بی جے پی کے سوشل میڈیا ہیڈ امت مالویہ کے ٹویٹ کے بعد کانگریس کا ایپ پلے اسٹور سے ڈلیٹ ہو گیا ہے۔حالانکہ یہ صاف نہیں ہوا کہ اسے خود کانگریس نے ہٹایا ہے یا کوئی دیگر تکنیکی کی وجہ سے ہٹا ہے۔امت مالویہ نے ٹویٹ کرکے الزام لگایا تھا کہ کانگریس اپنی آفیشیل ایپ استعمال کرنے والے یوزرس کا ڈیٹاسنگا پور بھیجتی ہے۔مالویہ نے ٹویٹ کیا "میرا نامراہل گاندھی ہے۔میں ہندستان کی سب سے پرانی سیاسی پارٹی کا صدر ہوں۔جب آپ ہماری آفیشیل ایپ پر لاگ ان کرتے ہیں تو میں آپ کی ساری جانکاری اپنے دوستوں کو سنگا پور بھیجتا ہوں"۔
واضح ہو کہ اتوار کو راہل گاندھی نےپی ایم مودی پر الزام لگایاتھا کہ وہ ان کی نمو ایپ پر لاگ ان کرنے والوں کا ڈیٹا امریکہ بھیجا جاتا ہے۔راہل گاندھی نے یہ بات فرینچ ریسرچ ایلیٹ ایلڈرسن کے حوالے سے کہی۔جنہوں نے الزام لگایا تھا کہ جن لوگوں نے بھی نریندر مودی ایپ کو ڈاؤن لوڈ کیا ان سے جڑی جانکارکو یوزر کی بغیر اجازت کے یو ایس کی کمپنی "کلیور ٹیپ "کو دے دیا جاتا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا