English   /   Kannada   /   Nawayathi

دہلی جل بورڈ نے ہریانہ کے خلاف سپریم کورٹ میں داخل کی عرضی 

share with us

 

نئی دہلی۔ 26مارچ 2018(فکروخبر /ذرائع) دلی اور ہریانہ کے درمیان پانی کے مسئلے پر دہلی جل بورڈ کی جانب سے داخل ایک عرضی پر سپریم کورٹ سماعت کے لئے اتفاق کر لیا ہے ۔ سپریم کورٹ میں اس معاملے پر سماعت دو اپریل کو ہوگی ۔دہلی میں پانی کے بحران کا حوالہ دیتے ہوئے، دہلی جل بورڈ نے سپریم کورٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ عبوری حکم جاری کر کے ہریانہ حکومت کو یمنا میں کم از کم 450 کیوسک پانی چھوڑنے کی ہدایت دے ۔دا خل درخواست میں دہلی جل بورڈ نے کہا ہے کہ ہریانہ کے یمنا ندی میں پانی کی سپلائی بند کر دینے کی وجہ سے دہلی میں پانی کا بحران پیدا ہو گیا ہے۔ اس نے پڑوسی ریاست پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ وہ پانی کی سپلائی سے متعلق عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کر رہا ہے اور غیر واجب فائدہ اٹھا رہا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا