English   /   Kannada   /   Nawayathi

اسرائیلی عدالت نے فلسطینی خاتون کو 10 سال قید وجرمانہ کی سزاکا حکم دیدیا

share with us

33 سالہ حشیم دو بچوں کی ماں ہیں اور وہ بیت المقدس کے جنوبی علاقے سلوان کی رہائشی ہیں


مقبوضہ بیت المقدس :26؍مارچ2018(فکروخبر/ذرائع)اسرائیل کی مرکزی عدالت نے مقبوضہ بیت المقدس سے تعلق رکھنے والی ایک فلسطینی خاتون سماجی کارکن امانی الحشیم کو 10 سال قید کی سزا کا حکم دیا ہے۔ الحشیم پر اپنی کار کی ٹکر سے ایک یہودی آباد کار کو روندنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔بیت القمدس میں اسیران کمیٹی کے چیئرمین امجد ابو عصب نے بتایا کہ اسرائیل کی مرکزی عدالت نے اتوار کے روز بیت المقدس کی رہائشی امانی الحشیم کو دس سال قید اور پانچ ہزار شیکل جرمانہ کی سزا کا حکم دیا۔خیال رہے کہ امانی الحشیم کو اسرائیلی فوج نے 13 دسمبر 2016 کو حرااست میں لیا تھا۔ اس پر الزام تھا کہ اس نے قلندیہ چیک پوسٹ کے قریب پانی کار سے ایک اسرائیلی فوجی کو ٹکر مار کر زخمی کردیا تھا۔ اسرائیلی فوج نے اس پر فائرنگ کردی تھی جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگئی تھی۔33 سالہ حشیم دو بچوں کی ماں ہیں اور وہ بیت المقدس کے جنوبی علاقے سلوان کی رہائشی ہیں۔ وہ اس وقت اسرائیل کی بدنام زمانہ ھشارون جیل میں قید ہیں۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا