English   /   Kannada   /   Nawayathi

فلسطینی طلبا کے مظاہرے پراسرائیلی فوج کی فائرنگ، متعدد زخمی،ہسپتال منتقل

share with us

 نابلس :26؍مارچ2018(فکروخبر/ذرائع)اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں فلسطینی طلبا کی ریلی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں متعدد طلبا زخمی ہوگئے۔ فلسطینی میڈیا رپورٹس کے مطابق گذشتہ روز اسرائیلی فوج نے نابلس میں عراق بورین کے مقام پر نکالی گئی ایک ریلی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں متعدد شہری زخمی ہوئے۔عینی شاہدین کے مطابق یہودی آبادکار نے بورین کے مقام پر ایک ہائی اسکول پر دھاوا بولا جس کے بعد اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں کے احتجاجی مظاہروں کے دوران آنسوگیس کی شیلنگ اور فائرنگ کی جس کے نتیجے میں کم سے کم دو فلسطینی طلبا زخمی ہوگئے۔عینی شاہدین نے کہا کہ اسرائیلی فوج نے دھاتی خول میں لپٹی گولیاں برسائیں جس کے نتیجے میں دو فلسطینی زخمی ہوگئے۔ ایک فلسطینی شہری کو سر اور دوسرے کو ٹانگوں پر گہرے زخم آئے ہیں۔ دونوں زخمیوں کو نابلس کے رفیدیا اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا