English   /   Kannada   /   Nawayathi

اسرائیلی مجسٹریٹ عدالت نے یہودیوں کو مسجد اقصی کے دروازوں پر عبادت کی اجازت دیدی

share with us

مسجدا اقصی پر یہودیوں کا حق عربوں سے کم نہیں، اسرائیل میں بسنے والے شخص کو ہرجگہ پر عبادت کا حق ہے اورکسی ایک گروپ کی وجہ سے دوسرے کو اس کے حق سے محروم نہیں کیاجاسکتا،عدالت 


مقبوضہ بیت المقدس :26؍مارچ2018(فکروخبر/ذرائع)اسرائیل کی مجسٹریٹ عدالت نے یہودیوں کو مسجد اقصی کے دروازوں پر عبادت(نماز)کی ادائی کی اجازت دے دی۔ عدالت کا کہناہے کہ مسجدا اقصی پر یہودیوں کا حق عربوں سے کم نہیں۔عبرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی عدالت کی طرف سے یہ فیصلہ اس وقت کیا گیا جب اسرائیلی پولیس نے تین یہودی خواتین کو مسجد قصی کے باب حط میں عبادت سے روک دیا اور انہیں ممنوعہ مقام پر عبادت کرنے پر مسجد اقصی میں داخل ہونے پر چند روز کی پابندی عائد کردی۔ مجسٹریٹ عدالت کے جج نے پولیس کی جانب سے یہودی خواتین کو وہاں مسجد اقصی سے بے دخل کرنے اور انہیں نماز کی ادائیگی سے روکنے پرحیرت کا اظہار کیا۔اس موقع پر پولیس کے وکیل کا کہنا تھا کہ خواتین کو اس لیے وہاں سے ہٹایا گیا کیونکہ ان کی عباد ت کی وجہ سے مسلمانوں اور یہودیوں کے درمیان کشیدگی پیدا ہونے کا اندیشہ تھا۔اس پر عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ اسرائیل میں بسنے والے شخص کو ہرجگہ حتی کہ ہر سڑک پر عبادت کا حق ہے اورکسی ایک گروپ کی وجہ سے دوسرے کو اس کے حق سے محروم نہیں کیاجاسکتا۔جج نے مزید کہا کہ مسجد اقصی کیدروازوں پر تلمودی تعلیمات کے مطابق یہودی خواتین کی عبادت اس بات کا بہتر ثبوت ہے کہ اسرائیل نے اس جگہ کا انتظام بہتر انداز میں سنھبال رکھا ہے۔ انہوں نے مسلمانوں پر یہودیوں کو قبلہ اول سے نکلوانے کا الزام عاید کیا۔درایں اثنا فلسطین کی سپریم اسلامی کونسل کے چیئرمین الشیخ عکرمہ صبری نے مسجد اقصی کے دروازوں پر یہودیوں کی عبادت کو اشتعال انگیز اور ناقابل قبول قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی عدالت نے یہودی اور صہیونی انتہا پسندوں کو قبلہ اول پر یلغار کی اجازت دے کر مقدس مقام پر دست درازی کا نیا موقع فراہم کیا ہے۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا