English   /   Kannada   /   Nawayathi

اسرائیل بمباری سے غزہ میں 146واپسی ملین مارچ145 روکنا چاہتا ہے: حماس

share with us

غزہ:25؍مارچ2018(فکروخبر/ذرائع)سلامی تحریک مزاحمت حماس نے باور کرایا ہے کہ صہیونی ریاست بمباری اور میزائل حملوں کے ذریعے غزہ کی پٹی میں آئندہ جمعہ کو ہونے والے واپسی ملین مارچ کو روکنا چاہتا ہے۔
   خیال رہے کہ آئندہ جمعہ کو غزہ کی پٹی میں عظیم الشان ملین مارچ منعقد کیا جا رہا ہے۔ ملین مارچ کا مقصد اسرائیلی ریاست کی جانب سے جبرا بے دخل کیے گئے فلسطینی پناہ گزینوں کی واپسی کے لیے آواز بلند کرنا ہے۔صنعاءفلسطینی میڈیا رپورٹ کے مطابقحماس کے ترجمان فوزی برھوم نے ایک بیان میں کہاکہ غزہ میں فلسطینی مزاحمتی تنصیبات پر اسرائیلی طیاروں کی مسلسل بمباری کا مقصد آئندہ جمعہ کو غزہ کی پٹی میں واپسی ملین مارچ روکنا اور غزہ کی ناکہ بندی کے خلاف ہونے والے سب سے بڑے مظاہرے کو ناکام بنانا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی کی موجودہ صورت حال حقیقی بحران کی عکاسی کرتی ہے۔ فلسطینی قوم نے صہیونی دشمن کی جانب سے مسلط کردہ مذموم مقاصد کو ناکام بنانا اور اپنے حقوق چھین کر لینا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ صہیونی ریاست فلسطینی عوام کے حوصلوں اور عزائم کو شکست دینا چاہتی اور مزاحمت سے محروم کرنے کے لیے کوشاں ہے مگر صہیونی دشمن کی سازشیں کامیاب نہیں ہوں گی۔واضح رہے کہ اسرائیلی فوج نے ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب غزہ کی پٹٰی پروحشیانہ بمباری کی جس میں متعدد مزاحمتی مراکز کو نقصٓن پہنچا ہے۔ اسرائیلی فوج کے جنگی طیاروں اور ڈرون طیاروں کی نچلی پروازیں بھی جاری ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا