English   /   Kannada   /   Nawayathi

شہری سڑکوں پر نکل آئے، عفرین کی طرح تل رفات کو بھی دہشت گردوں سے پاک کیا جائے

share with us

تل رفات :25؍مارچ2018(فکروخبر/ذرائع)ترک مسلح افواج کی طرف سے شام کے علاقے عفرین میں جاری شاخِ زیتون آپریشن کے نتیجے میں عفرین کے علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PYD/PKK سے پاک ہونے کا عوام کی طرف سے پُر جوش خیر مقدم کیا گیا ہے۔شام کے علاقے تل رفات کے عوام اپنے شہر سے بھی دہشت گردوں کی صفائی کے مطالبے کے ساتھ شہر کے مرکزی اسکوائر میں جمع ہوئے۔تل رفات کو بھی علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PYD/PKK سے پاک کرنے کے مطالبے کے ساتھ جمع مظاہرین کی ویڈیو ڈرون طیارے کی مدد سے تیار کی گئی۔

   سینکڑوں کی تعداد میں جمع مظاہرین میں ترکی کے پرچم اٹھانے والے مرکز توجہ بنے۔ترک مسلح افواج کے سوشل میڈیا پیج سے اس ویڈیو کو "تل رفات سے دہشتگردی کے خاتمے کے خواہش مند شہری سڑکوں پر نکل آئے " کے عنوان سے شئیر کیا گیا ہے۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا