English   /   Kannada   /   Nawayathi

یمن میں دوبارہ ہیضہ پھیل جانے کا خطرہ ہے، یونیسیف

share with us

صنعاء:25؍مارچ2018(فکروخبر/ذرائع)اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال یونیسیف نے خبردار کیا ہے کہ یمن میں ہیضہ پھر سے وبائی شکل اختیار کر سکتا ہے۔ یونیسیف کے مطابق امدادی اداروں کو یمن میں متاثرہ شہریوں تک رسائی دی جائے۔ یونیسیف کے ڈائریکٹر برائے مشرق وسطیٰ و شمالی افریقہ گیرٹ کاپلیائرے کہا کہ یمن کے تمام حصوں میں امدادی سرگرمیوں کی اجازت دی جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سوچنا بے وقوفی ہو گی کہ ہیضے کی وبا یمن میں دوبارہ نہیں لوٹ سکتی۔شمالی کوریا سے مذاکرات آسان نہیں، باراک اوباما
   سابق امریکی صدر باراک اوباما نے کہا ہے کہ شمالی کوریا جس انداز کی عالمی تنہائی کا شکار ہے، اس صورت حال میں اس سے مذاکرات آسان نہیں ہوں گے۔ انہوں نے اتوار کو ٹوکیو میں ایک غیرسرکاری تنظیم کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب کے دوران اپنے خطاب میں کہا کہ شمالی کوریا کو اس وقت کوئی منفعت دینا ممکن نہیں اور ایسی صورت حال میں اس کے ساتھ مذاکرات میں کوئی بڑی پیش رفت مشکل ہو گی۔ ان کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا کا جوہری پروگرام روکنے کی کوششیں آسان نہیں، تاہم چین، جنوبی کوریا اور جاپان سمیت عالمی برادری دباؤ ڈالے تو بہتر نتائج نکل سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام اقوام کو انفرادی کوششوں کی بجائے اس سلسلے میں مشترکہ اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا