English   /   Kannada   /   Nawayathi

یمن میں اتحادی طیاروں کی بمباری سے 40 باغی ہلاک

share with us

ریاض: اتحادی مغربی ساحل پر اتحادی افواج کے طیاروں نے متعدد حملے کر کے حوثی ملیشیا کے 40 جنگجوؤں کو ہلاک کر دیا۔ سعودی عرب کی زیرنگرانی اتحادی افواج کے ترجمان نے کہا ہے کہ مغربی ساحل پر اتحادی افواج کے طیاروں نے متعدد حملے کر کے حوثی ملیشیا کے 40 جنگجوؤں کو ہلاک کر دیا جبکہ دھماکا خیز مواد لے جانے والی حوثی باغیوں کی 2 کشتیاں یمن کے مغربی ساحل پر تباہ کر دی گئیں۔
   حوثی باغیوں نے 2کشتیوں کے ذریعے بحیرہ احمر میں بین الاقوامی گزر گاہ کو نشانہ بنانے کی کوشش کی، اطلاع ملنے پر اتحادی افواج کے طیاروں نے بروقت کارروائی کرکے کشتیوں کو تباہ کردیا، کارروائی کا نشانہ باجل ، الجراحی اور الجبانہ کمشنریاں تھیں۔ترجمان نے کہا کہ حوثی ملیشیا کی مسلسل کوشش ہے کہ بحیرہ احمر میں بین الاقوامی گزر گاہ کو نشانہ بنایا جائے، یہ علاقہ بین الاقوامی تجارت کی اہم گزر گاہ ہے جہاں سے دنیا کے12فیصد بحری بیڑے گزرتے ہیں، حملوں میں باغیوں کے متعدد ٹھکانوں کو بھی تباہ کر دیا گیا۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا