English   /   Kannada   /   Nawayathi

اقوام متحدہ نے اسرائیلی مظالم کیخلاف 5 قراردادیں منظور کر لیں,امریکہ نے پینل کے فیصلہ کو بتایا احمقانہ

share with us

جنیوا:25؍مارچ2018(فکروخبر/ذرائع) فلسطین پر اسرائیلی جارحیت قبول نہیں، یو این کی انسانی حقوق کونسل نے اسرائیل کے خلاف 5 قرار دادیں منظور کر لیں۔اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی کونسل نے فلسطین میں اسرائیلی مظالم کے خلاف 5 قراردادیں منظورکیں، جس پر امریکا اسرائیل کے حق میں میدان میں آ گیا۔اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نکی ہیلی کا کہنا ہے کہ پینل کا فیصلہ بے وقوفانہ ہے، جس میں اسرائیل کو نشانہ بنایا گیا ہے، نکی ہیلی نے کہا کہ بہت سے ممالک اس بات پر متفق ہیں کہ اسرائیل کے خلاف جانبدار ہو کر فیصلہ کیا گیا ہے، اقوام متحدہ میں انسانی حقوق کی کونسل اپنی ذمے داری نبھانے میں ناکام ہوگئی ہے۔
جنیوا میں ہونے والے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی کونسل کے 37ویں سیشن میں اسرائیل کے خلاف 5 قراردادیں منظور کی گئی ہیں، جس میں مسئلہ فلسطین کے حل پر زور دیا گیا اور کہا گیا کہ اسرائیلی جارحیت پر منصفانہ فیصلہ کیا جائے گا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا