English   /   Kannada   /   Nawayathi

راہل گاندھی نے وزیر اعظم پر مودی ایپ کے ذریعہ ڈیٹا بریچ کرنے کا الزام عائد کیا

share with us

 

نئی دہلی 25؍ مارچ 2018(فکروخبر/ذرائع) فیس بک ڈیٹا چوری کی خبروں کے درمیان کانگریس کے صدر راہل گاندھی نے وزیر اعظم پر مودی ایپ کے ذریعہ ڈیٹا بریچ کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ راہل گاندھی نے ٹویٹ کیا "میرا نام نریندر مودی ہے ، میں ہندوستان کا وزیر اعظم ہوں ، جب آپ میرے آفیشیل ایپ پر سائن اپ کرتے ہیں تو میں آپ کا سارا ڈیٹا میری دوست امریکی کمپنیوں کو دے دیتا ہوں "۔راہل گاندھی نے یہ باتیں فرینچ ریسرچ ایلیٹ ایلڈرسن کے حوالے سے کہی ہے ، جنہوں نے الزام لگایا تھا کہ جن لوگوں نے بھی نریندر مودی ایپ کو ڈاون لوڈ کیا ہے ، ان سے وابستہ معلومات کسی صارف کی منظوری کے بغیر امریکہ کی کمپنی کلیور ٹیپ کو دیدی جاتی ہے۔ادھر راہل گاندھی کے الزامات پر جوابی حملہ کرتے ہوئے مرکزی وزیر کے جے الفونس نے کہا کہ میں نے امریکہ کے ویزا فارم کیلئے 10 صفحات کا دستاویزات بھرا ، ہمیں کوئی پریشانی نہیں کہ ہماری انگلیوں کے نشان لئے جائیں یا گوروں کے سامنے ننگا کرکے جانچ کی جائے ، جب آپ کی حکومت آپ کے نام او رپتے معلوم کرتی ہے تو اسے پرائیویسی کی خلاف ورزی بتانا بالکل غلط ہے۔ادھر بی جے پی کی طرف سے کانگریس کے الزامات کو خارج کردیا گیا ہے ۔ پارٹی کے آئی ٹی سیل کے چیف امت مالیویہ نے ٹویٹ کرکے کہا کہ کانگریس صرف وزیر اعظم مودی سے ہی نہیں بلکہ نمو ایپ سے بھی خوفزدہ ہے ۔ اس کے علاوہ بی جے پی کی طرف کئے گئے تابڑتوڑ ٹویٹ پر کہا کہ راہل کو ٹیکنالوجی کا بالکل علم نہیں ہے۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا