English   /   Kannada   /   Nawayathi

مدھیہ پردیش : بی جے پی ممبر اسمبلی کا متنازع بیان ، ظلم روکنا ہے تو لڑکیاں بوائے فرینڈ بنانا بند کریں 

share with us

 

گنا 25؍ مارچ 2018(فکروخبر/ذرائع) مدھیہ پردیش میں اپنے متنازع بیانات کو لے کر سرخیوں میں رہنے والے بی جے پی کے ممبر اسمبلی پننالال شاکیہ ایک مرتبہ پھر موضوع بحث ہیں ۔ پننالال شاکیہ نے اس مرتبہ خواتین کے تحفظ کو لے کر متنازع بیان دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ظلم و استحصال روکنا ہے تو لڑکیاں بوائے فرینڈ بنانا بند کردیں ۔مدھیہ پردیش کے گنا میں ایک سرکاری پروگرام میں پہنچے ممبر اسمبلی شاکیہ نے کہا کہ اسمبلی میں کچھ صحافیوں نے جب مجھ سے خواتین پر ہورہے مظالم کے موضوع پر پوچھا تو میں نے انہیں واضح طور پر کہہ دیا کہ اگر ظلم کو روکنا ہے تو لڑکیوں کو بوائے فرینڈ بنانا بند کردینا چاہئے ۔ ساتھ ہی ساتھ لڑکوں کو بھی گرل فرینڈ بنانے سے بچنا چاہئے۔پروگرام میں گنا کے پی جی کالج میں طلبہ و طالبات میں اسمارٹ فون تقسیم کئے جانے تھے ۔ تقریبا دو ہزار طلبہ کو اس اسکیم سے فائدہ پہنچانا تھا ۔ جس وقت ممبر اسمبلی نے یہ بیان دیا اس وقت پروگرام میں کئی طلبہ و طالبات موجود تھے ۔ شاکیہ نے لڑکیوں کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ اسمارٹ فون کا غلط استعمال نہ کرتے ہوئے اس کا مثبت استعمال کریں ۔بی جے پی لیڈر نے یوم خواتین پر بھی تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستانی روایت میں سال میں چار مرتبہ نوراتروں کی شکل میں یوم خواتین منایا جاتا ہے ۔ ایک دن یوم خواتین منانا ہندوستان کی روایت نہیں ہے ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا