English   /   Kannada   /   Nawayathi

افغانستان میں سیکیورٹی فورسزکا سرچ آپریشن 63دہشت گرد ہلاک،دھماکہ خیز مواد برآمد

share with us

کابل:25؍مارچ2018(فکروخبر/ذرائع) افغانستان میں 24 گھنٹوں کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے جاری آپریشن کے دوران اب تک 63 شدت پسند مارے جا چکے ہیں۔افغان خبر رساں ادارے کے مطابق نوروز کے موقع پر کابل یونیورسٹی اور علی آباد اسپتال کے نزدیک خود کش دھماکے اورہلمند میں کار بم دھماکے کے بعد سے سیکیورٹی فورسز نے افغانستان میں سرچ آپریشن کا فیصلہ کیا تھا جسے عملہ جامہ پہناتے ہوئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دورانشدت پسندوں کی کمین گاہوں کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 63 شدت پسند ہلاک ہوگئے ہیں۔افغان وزارت اطلاعات کے ترجمان کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کا تعاقب جاری رکھیں گے اور وہ جہاں ملیں گے وہیں انہیں ختم کردیں گے، امن کے دشمنوں کو نہتے عوام کے قتل عام کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران آپریشن میں 63 دہشت گردوں کو منطقی انجام تک پہنچادیا ہے جن میں سے 14 داعش جنگجو بھی شامل ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ آپریشن افغانستان کے علاقے صوبہ ننگرہار، اووزگان، قندھار اور پکتیا میں کئے گئے۔ آپریشن کے دوران بڑی تعداد میں ہتھیار اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد کیا گیا ہے جنہیں دہشت گردی کی مختلف وارداتوں میں استعمال کیا جانا تھا۔ واضح رہے 21 مارچ کو کابل یونیورسٹی کے نزدیک دھماکے میں 29 افراد جب کہ 23 مارچ کو ہلمند میں کار بم دھماکے میں 15 افراد ہلاک ہوگئے تھے اور ان دونوں واقعات میں زخمیوں کی تعداد 50 سے زائد تھی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا