:اور ہر طرح کے
بریکنگ نیوز : ایرانی صدر کا ہیلی کاپٹر تباہ ، وزیر ... بھٹکل : حنیف آباد کراس کے بعد اب جامعہ آباد روڈ پ ... مودی تیسری بار اقتدار میں آئے تو 6 ماہ میں پاک مقبو ... بھٹکل : ایگری کلچراراضی کا آدھار کارڈ سے لنک ، کی ... الیکشن کمیشن جی ! اب تو جاگ جاؤ ,16سالہ لڑکے کی ۸ مر ... ٹرن آؤٹ ڈیٹا اپ لوڈ کرنے میں تاخیر کیوں؟ : سپریم کو ... اب ایک اور قدیم مسجد پر ہندووں کا دعوی ، ۲۲ مئی کو ... گرمی سے راحت نہیں،ملک کی کئی ریاستوں میں ۲۱؍ مئی ت ...

ممبئی 24؍ مارچ 2018(فکروخبر /ذرائع) منترالیہ میں ایک ہفتے میں تین لاکھ سے زائد چوہوں کے ہلاک کرنے کے ایک گھوٹالے میں پھنس گئی ریاست کی دیویندر فڑنویس سرکار کو شیوسینا کے سربراہ ادھوٹھاکرے نے نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ منترالیہ کو ان چوہوں سے خالی کرایا جائے اور ریاست کے عوام کو آئندہ اسمبلی انتخاب میں پنچرے لگا کر ان بدعنوان رہنماؤں کو بے دخل کرنا ہوگا۔واضح رہے کہ بی جے پی کے سابق وزیر ایکناتھ کھڑسے نے ہی اس چوہے مارگھوٹالے کا پردہ فاش کرتے ہوئے فڑنویس حکومت کو کشمکش میں مبتلا کردیا ہے ۔ریاستی حکومت اس سلسلہ میں کچھ کہہ نہیں پارہی ہے کیونکہ ایک آرٹی آئی سے اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ منترالیہ سے چوہے ختم کرنے کے لیے جو ٹھیکہ دیا گیا ہے ،اس کے ٹھیکہ دار نے دعویٰ کیا ہے کہ محض ایک ہفتے میں تین لاکھ سے زائد چوہوں کو ماردیا گیا جوکہ ناممکن نظرآتا ہے اور اس بات پر بھی سوال اٹھائے جارہے ہیں کہ اتنی بری مقدار میں زہر یلی دوا منترالیہ میں کیسے لائی گئی،کیونکہ اس کی پابندی عائد ہے۔اطلاع کے مطابق محض ایک ہفتے میں تین لاکھ 19ہزار 400چوہے مارنے کا ٹھیکہ دار نے دعویٰ کیا ہے جس پر ادھوٹھاکرے نے شیوسینا کے ترجمان اخبار سامنا میں بی جے پی حکومت کو نشانہ بنایا ہے ،انہوں کہا کہ چوہوں کو کسانوں کا دوست کہا جاتا رہا ہے ،لیکن اب ایسا لگتا ہے کہ بدعنوان سیاستدانوں نے انہیں اپنا دوست بنالیا ہے اور یہ ایک سنگین معاملہ ہے کہ چوہے مارنے کے سلسلہ میں اتنا بڑا گھوٹالہ کیا گیا ہے۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |