English   /   Kannada   /   Nawayathi

نیرو مودی کے سمندر محل پر ای ڈی کا چھاپہ، کروڑوں کے زیورات، گھڑیاں ضبط

share with us

ممبئی 24؍ مارچ 2018(فکروخبر /ذرائع)  پنجاب نیشنل بینک (پی این بی) کو تقریبا 14000 کروڑ روپیے کا دھوکہ دینے والے نیرو مودی کی رہائش گاہ سمندر محل پر چھاپہ مار کر انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے کروڑوں روپیے کی پینٹنگ، زیورات اور گھڑیاں ضبط کیں۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ اس معاملہ میں اب تک 7666 کروڑ روپیے کا سامان ضبط کر چکا ہے۔ای ڈی نے آج بتایا کہ سمندر محل سے متعدد قیمتی پینٹنگ، زیورات اور قیمتی گھڑیاں ضبط کی گئی ہیں۔ ای ڈی نے 15 کروڑ روپیے کے زیورات،1.40 کروڑ روپیے کی گھڑیاں اور امرتا شیرگل، ایم ایف حسین اور کےکے ہیبر جیسے معروف پینٹنگ آرٹسٹوں کی 10 کروڑ روپیے کی پینٹنگ ضبط کی ہے۔گذشتہ ماہ 23 فروری کو ای ڈی نے نیرو مودی اور اس کی کمپنیوں کی 21 غیرمنقولہ املاک ضبط کی تھیں جن کی قیمت 523.72 کروڑ روپیے ہے۔ نیرو مودی کےعلی باغ کے فارم ہاؤس،سولر پاور پلانٹ، احمد نگر میں 135 ایکڑ زمین اور ممبئی اور پونے میں رہائش اور دفتر کی املاک کو ضبط کیا گیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا