English   /   Kannada   /   Nawayathi

بی جے پی کتنی بھی کوشش کر لے ایس پی۔بی ایس پی کے رشتوں کو توڑ نہیں سکتی:مایاوتی

share with us

لکھنؤ۔ لکھنو 24؍ مارچ 2018(فکروخبر /ذرائع) یوپی راجیہ سبھا انتخابات میں بی ایس پی امیدوار کو ملی ہار کے بعد ہفتے کو بی ایس پی سربراہ نے مایا وتی نے پریس کانفرنس کے دوران بی جے پی پر ارکان اسمبلی کی خریدو فروخت کا الزام لگایا۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے اس چناؤ میں پوری طرح مالیت اور سرکاری مشنری کا غلط استعمال کیا۔مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی نے یہ سب اس لئے کیا جس سے ایس پی ۔بی ایس پی کے درمیان پھر سے دوری ہو جائے۔بی جے پی کا مقصد صرف ایس پی۔بی ایس پی کی دوستی کو توڑنا ہے۔لیکن ان کے ان منصوبوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔انتخابات میں پوری طرح سے انتشارکا ماحول نظر آیا۔انہوں نے کہا کہ ہم بی جے پی کے خلاف لڑتے رہیں گے۔مایاوتی نے کہا کہ میں ان سبھی ارکان اسمبلی کی ہمت کو داد دیتی ہوں۔جنہوں نے بی جے پی کے ڈر سے کراس ووٹنگ نہیں کی۔بی جے پی پر الزام لگاتے ہوئے بی ایس پی سربراہ مایاوتی نے کہا کہ ایس پی اور بی ایس پی کے ارکان اسمبلی کو ووٹ ڈالنے سے روکا گیا۔مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی نے ارکان اسمبلی پر پولیس کا خوف دکھا کر دھمکایا ۔جس سے انہوں نے ڈر کر بی جے پی کے حق میں ووٹ ڈالا۔
مایاوتی نے کہا کہ ہماری پارٹی کے ایک رکن اسمبلی انل سنگھ نے دھوکہ دیا جسے ہماری پارٹی نے معطل کر دیا ہے۔وہیں سہیل دیو بھارتیہ سماج پارٹی کے ممبر کیلاش ناتھ سونکر نے اپنی آخری آواز پر بی ایس پی کو ووٹ دیا۔مایاوتی نے کہا کہ ارکان اسمبلی کو تمام آزمائش دیکر اپنے خیمے میں شامل کر لیا گیا۔مایاوتی نے کہا کہ ایس پی۔کانگریس سمیت تمام اپوزیشن پارٹی تو بی ایس پی کو حمایت دے رہی تھیں،بی جے پی نے اپنے نو ویں امیدوار کو میدان میں اتار کر اپوزیشن کا چیلنج بڑھادیا تھا۔لہذا کراس ووٹنگ کے چلتے بی ایس پی کا امیدوار چناؤ ہار گیا۔ایس پی قومی صدر اکھلیش یادو کو پر جوش ہوکر کنڈا کے غنڈہ کہے جانے والے راجہ بھیا پر بھروسہ کرنا صحیح نہیں ہے۔ابھی وہ سیاست میں نئے ہیں دھیرے دھیرے مضبوط ہوں گے۔مایاوتی نے کہا کہ گیسٹ ہاؤس واقعہ ہوا تھا تب اکھلیش جی سیاست میں نہیں تھے۔بی ایس پی اور ایس پی کا یہ میل اٹوٹ ہے۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی یوگی حکومت کے جس پولیس افسر کے سامنے یہ واقعہ پیش آیا تھا اسے یوپی کا ڈی جی پی بنا دیا ہے۔وہیں انہوں نے دعوے کے ساتھ کہا کہ 2019 لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کو ہرانے کیلئے مضبوطی سے لڑیگی۔بی ایس پی سربراہ نے کہا کہ کانگریس کے سبھی7 ارکان اسمبلی نے بڑے ہی ایمانداری سے ہماری پارٹی کے امیدوار کو ووٹ دیا۔ہم ان کو مبارکباد اور شکریہ پیش کرتے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا