English   /   Kannada   /   Nawayathi

لالو پرسادکے خلاف سیاسی سازش ۔۔تیجسوی یادو

share with us

رانچی ،24مارچ2018(فکروخبر/ذرائع) بہار کے سابق نائب وزیراعلی تیجسوی یادو نے کہا کہ انہیں یہ خوف ہے کہ لالو پرساد یادو کی زندگی کو خطرہ لاحق ہوگیا ہے یہ بیان انہوں نے جھار کھنڈ کی ایک عدالت کی طرف سے چارہ گھوٹالے میں سزا سنانے کے دیا ۔ لالو پرساد کو پہلے ہی چارہ گھوٹالہ کے مختلف کیسوں میں سزا ملی ہے۔ اور اب انہیں آج ایک اور کیس میں سزا ملی ہے۔ مسٹر تیجسوی نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ ان کے والد کے خلاف سازش ہورہی ہے۔ کیونکہ بی جے پی اور جتنا دل یو ان سے ڈرتے ہیں۔ وہ نہیں چاہتے ہیں کہ جیل سے باہر رہے کیونکہ وہ ان کے لئے مصیبت ثابت ہوں گے۔ اگر لالو پرساد یادو جیل سے باہر آئے تو وہ وہ کبھی بھی نریندرمودی کو وزیراعظم نہیں بننے دیں گے۔ لالو کے وکیل نے کہا کہ ابھی تک یہ پتہ نہیں ہے کہ ان کو جو سزا دی گئی ہے وہ بیک وقت شروع ہوگی یا علاحدہ علاحدہ۔ 2013میں لالو پرساد کو چارہ گھوٹالے میں پہلی بار قصوروار پا یا گیا ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا