English   /   Kannada   /   Nawayathi

گورکھا جن مکتی مورچہ نے بھی بی جے پی سے ناطہ توڑا 

share with us

دارلجنگ،24؍ مارچ 2018(فکروخبر/ذرائع) بی جے پی کو ایک کے بعد ایک اتحادی چھوڑ رہے ہیں۔ تلگودیشم کے بعد آج گورکھا جن مکتی مورچہ نے بھی این ڈی اے سے اپنا ناطہ توڑا اس تنظیم کے سربراہ ایل ایم لاما نے کہا کہ ان کی پارٹی کو اب بی جے پی کی قیادت والی این ڈی اے کے ساتھ کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ پچھلے ہفتے تلگودیشم نے بھی این ڈی اے سے بھی علاحدگی اختیار ۔ بہار کے سابق وزیراعلی جیتن رام ماجھی پاٹی سے علاحدہ ہوئے۔ شیوسینا جو ابھی پارٹی کا اہم اتحادی ہے وہ بھی مودی سرکار سے نالاں ہیں۔ مسٹر لاما نے کہا کہ انہیں 2014میں بی جے پی کے امیدوار ایس ایس اہلوالیا کی حمایت کی اورجس کی وجہ سے وہ انتخابات جیت گئے۔ لیکن اب وہ آئندہ انتخابات میں پارٹی کو سپورٹ نہیں کریں گے۔ اس پارٹی نے سابق صدر بمل گورانگ اور سکریٹری روشن گری کو پہلے ہی نکالا ہے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا