English   /   Kannada   /   Nawayathi

اسرائیل کا یہودی کالونی میں توسیع کا نیا منصوبہ تیار

share with us


منصوبے کو توسیعی پروجیکٹ نمبر 365908کا نام دیا گیا، اگلے مرحلے میں350رہائشی فلیٹس کا مزید اضافہ کیا جائے گا

مقبوضہ بیت المقدس ۔24مارچ2018(فکروخبر /ذرائع) اسرائیلی حکومت نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں قائم نوف زھا یہودی کالونی میں توسیع کا ایک نیا منصوبہ تیار کیا ہے۔ اسرائیلی ذرائع ابلاغ میں اس منصوبے کو توسیعی پروجیکٹ نمبر 365908 کا نام دیا گیا ہے۔فلسطینی تجزیہ نگار اور اسرائیلی توسیع پسندی کے امور کے ماہر خلیل تفکجی نے بتایا کہ نوف زھاو یہودی کالونی میں جلد ازجلد 600گھروں کی تعمیر کی تیاری کی جا رہی ہے۔ اگلے مرحلے میں اس میں 350 رہائشی فلیٹس کا مزید اضافہ کیا جائے گا۔تجزیہ نگار نے مزید کہا کہ اسرائیلی سرمایہہ کاروں کی طرف سے بھی یہودی کالونی میں مزید مکانات کی تعمیر اور تیاری کے لیے دبا موجود ہے۔ یہ منصوبہ ایک ایسے وقت میں پیش کیا جا رہا ہے جب دوسری جانب امریکی حکومت اور صدر ڈونلد ٹرمپ نے فلسطین میں یہودی آباد کاری کی مکمل چھٹی دے رکھی ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چھ دسمبر 2017 کو بیت المقدس کو اسرائیل کا ابدی اور غیرمنقسم دارالحکومت قرار دیتے ہوئے تل ابیب سے اپنا سفارت خانہ القدس منتقل کرنے کا اعلان کیا تھا۔خلیل تفکجی نے فلسطین کے نامہ نگار کو بتایا کہ یہودی کالونی میں 600 رہائشی یونٹس کی تعمیر کے ساتھ 550 کمروں پر مشتمل ایک بڑا ہوٹ۔ بھی تعمیر کیا جائے گا۔ اس کالونی کو القدس میں قائم ریل کار سے ملایا جائیگا جب کہ منصوبے کے دوسرے اور آخری مرحلے میں 550 مکانات کی تعمیر زیرغور ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا