English   /   Kannada   /   Nawayathi

عمر الکسوانی کی بھوک ہڑتال کا سلسلہ مسلسل 5ویں روز بھی جاری 

share with us

فلسطینی طالب علم رہنما نے اسرائیلی جیل میں بلاجوازقیدو غیرانسانی سلوک کے خلاف بھوک ہڑتال جاری کررکھی ہے 

راملہ ۔24مارچ2018(فکروخبر /ذرائع) اسرائیلی جیل میں پابند سلاسل ایک نوجوان فلسطینی طالب علم رہنما نے بلا جواز قید اور غیرانسانی سلوک کے خلاف بطور احتجاج بھوک ہڑتال جاری رکھی ہوئی ہے۔ عمر الکسوانی کی بھوک ہڑتال کا آج پانچواں روز ہے۔ فلسطینی میڈیا رپورٹس کے مطابق کلب برائے اسیران کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ عمر الکسوانی نے پانچ روز سے مسلسل بھوک ہڑتال جاری رکھی ہوئی ہے۔بیان میں کہا گیاہے کہ عمر الکسوانی مغربی بیت المقدس میں قائم المسکوبیہ حراستی مرکز میں پابند سلاسل ہیں۔انسانی حقوق گروپ کا کہنا ہے کہ عمر الکسوانی نے جج کو بتایا کہ دوران حراست اسے غیرانسانی سلوک کا سامنا رہا ہے۔ تنگ اور تاریک ٹارچر سیل میں اسے بنیادی انسانی سہولیات سے بھی محروم رکھا گیا ہے، جس پر اس نے بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال کا فیصلہ کیا ہے۔خیال رہے کہ عمر الکسوانی کو اسرائیلی فوج نے دو ہفتے قبل حراست میں لیا تھا۔ ان کا تعلق غرب اردن میں بیرزیت یونیورسٹی سے ہے اور وہ طلبہ کونسل کے سربراہ ہیں۔ اسرائیلی فوج ان کے خلاف ایک خفیہ کارروائی کے تحت مقدمہ تیار کرنے کوشش کررہی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا