English   /   Kannada   /   Nawayathi

درندہ صفت اسرائیلی فورسز کا نہتے فلسطینیوں کیخلاف ڈرونز استعمال کرنے کا عندیہ 

share with us

مقبوضہ بیت المقدس۔24مارچ2018(فکروخبر /ذرائع) اسرائیل فلسطینی مظاہرین کو منتشر اور کنٹرول کرنے کیلئے ڈرون کے ذریعے ان علاقوں میں بھی آنسو گیس پھینکے گا، جہاں اس کی سکیورٹی فورسز نہیں جا سکتیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق رواں ماہ مارچ کے آخر میں متوقع طور پر فلسطینی بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے کریں گے اور اس دوران اسرائیلی سرحدی پولیس ان کیخلاف نئی ٹیکنالوجی پر مبنی آنسو گیس گرانے والے ڈرون استعمال کرے گی۔ہفتہ کو ترجمان اسرائیلی بارڈر پولیس نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ آنسو گیس ڈرون سکیورٹی فورسز کی مظاہرین تک رسائی میں اضافہ کر دیں گے۔ ڈرون ایک ہی وقت میں آنسو گیس کے چھ کنستر لے جانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ انہیں ایک ایک کر کے اور ایک ساتھ بھی گرایا جا سکتا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا