English   /   Kannada   /   Nawayathi

یوگی حکومت کے ذریعہ مظفر نگر فسادات کے ملزموں کوبچانے کی کوشش شرمناک:مولانااسرارالحق قاسمی

share with us

نئی دہلی:23؍مارچ2018(فکروخبر/ذرائع)یوگی حکومت کے ذریعہ2013میں رونما ہونے والے مظفر نگر فسادات کے ملزموں کو بچائے جانے کی کوششوں پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے معروف عالم دین اور ممبر پارلیمنٹ مولانا اسرارالحق قاسمی نے کہاہے کہ یہ سراسر ناانصافی اور ہزاروں مظلوموں کے کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے۔مولانا قاسمی نے کہاکہ مظفر نگر فسادات میں جس طرح کھلے عام بی جے پی لیڈران نے عملی طورپر حصہ لیا اور لوگوں کو بھڑکاکر ایک مخصوص فرقہ کے لوگوں کو نشانہ بنایا گیا وہ ہندوستانی تاریخ پر بدنما داغ ہے اور ان ملزموں پر سخت کارروائی ہونی چاہئے تھی،مگر اس کے برعکس موجودہ یوگی سرکارسیاسی مفادات کے حصول کے لئے ان تمام لوگوں کو بری کئے جانے کے لئے توڑ جوڑ میں مصروف ہے۔واضح رہے کہ مظفر نگر میں فسادات بھڑکانے کے الزامات جن لوگوں کے خلاف مقدمات چل رہے ہیں ان میں بی جے پی کے ریاستی وزیر سریش رانا،سابق مرکزی وزیر سنجیوبالیان،ایم پی بھارتیندوسنگھ،ایم ایل اے امیش ملک اور بی جے پی لیڈرسادھوی پراچی وغیرہ کے نام خصوصیت سے قابل ذکر ہیں،کہاجارہاہے کہ یوگی حکومت نے مظفر نگر و شاملی کے ڈی ایم و ایس ایس پی سے ان پر چل رہے مقدمات اور انہیں بری کئے جانے کے امکانات پر رپورٹ طلب کی تھی اور رپورٹ مل جانے کے بعد انہیں بری کئے جانے کی کارروائی شروع کرچکی ہے۔مولانا قاسمی نے کہاکہ بی جے پی آنے والے لوک سبھا انتخابات میں جاٹ طبقہ کو اپنی طرف راغب کرنے کے لئے اس طرح کی سیاسی چال چل رہی ہے،جو شرمناک ہے اورہندوستانی جمہوریت وعدالتی سسٹم کے لئے چیلنج بھی ہے۔انہوں نے کہاکہ اگر ایسا ہوا تو یہ مظفر نگر فسادات میں متاثرہونے والے ان ہزاروں افراد کے ساتھ دہراظلم ہوگاجن کے جان مال برباد ہوئے اور جنہیں بے تحاشانقصانات سے دوچار ہونا پڑا۔مولانا اسرارالحق نے ریاستی و مرکزی حکومت سے اپیل کی ہے کہ اس سلسلہ میں انصاف کے تقاضوں پر عمل کرتے ہوئے شفافیت کے ساتھ ان مقدمات کو چلایاجائے اور جو لوگ مجرم ثابت ہوتے ہیں انہیں قرارواقعی سزادی جائے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا