English   /   Kannada   /   Nawayathi

امریکہ نے شام میں لڑنے والی ازبک فورس کو دہشت گرد تنظیم قراردیدیا

share with us

داعش کے کیمیائی ہتھیاروں کے سینئر فرانسیسی شہری بھی عالمی دہشت گردی کی فہرست میں شامل


واشنگٹن:23؍مارچ2018(فکروخبر/ذرائع)امریکی محکمہ خارجہ نے کتیبت الامام البخاری کو عالمی دہشت گردوں کی خصوصی فہرست میں شامل کرنے کا اعلان کردیا،متعلقہ شقوں کی رو سے ایسے غیر ملکی فرد یا تنظیم پر سخت قسم کی تعزیرات عائد کی جاتی ہیں، جن کے بارے میں یہ تعین کیا جاتا ہے کہ وہ دہشت گردی میں ملوث رہے ہیں یا ان سے دہشت گردی کا خوف لاحق ہے، جن سے امریکی شہریوں، قومی سلامتی، خارجہ پالیسی یا امریکہ کی معیشت کو دہشت گردی کی نوعیت کا خطرہ ہے۔امریکی ٹی وی کے مطابق یہ بات محکمہ خارجہ کی خاتون ترجمان کی جانب سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہی گئی۔ کتیبت الامام البخاری ازبکستان کی سب سے بڑی مسلح فورس ہے جو شام میں لڑ رہی ہے۔ گروپ نے شمال مغربی شام کی لڑائی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے۔محکمہ خارجہ کے ایک اور اعلان کے مطابق جو ایسپرمین کو عالمی دہشت گردی کی خصوصی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔جو ایسپرمین فرانسیسی شہری ہیں، جو داعش کے کیمیائی ہتھیاروں کے ایک سینئر ماہر
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا