English   /   Kannada   /   Nawayathi

راجیہ سبھا الیکشن: نتن اگروال کے کراس ووٹنگ پر وبال،الیکشن کمیشن نےیوپی میں روکی ووٹوں کی گنتی

share with us

نئی دہلی :23؍مارچ2018(فکروخبر/ذرائع)ملک کی 6 ریاستوں کی 25 راجیہ سبھا سیٹوں پر جمعے کو ووٹوں کا عمل مکمل ہونے کے بعد شام 5 بجے سے ووٹوں کی گنتی شروع ہوئی ۔جیسے جیسے ووٹوں کی گنتی پوری ہوتی جائیگی،نتیجے بھی اعلان ہوتے جائیں گے،اس درمیان چھتیس گڑھ کی راجیہ سبھا کی ایک سیٹ پر آج منعقد ہوئے الیکشن میں حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی امیدوار سروج پانڈے منتخب ہوئی ہیں۔بی جے پی کی امیدوار سروج پانڈے نے براہ راست مقابلہ میں کانگریس کے لیکھا رام ساہو کو 14 ووٹ سے شکست دی۔ وہیں یوپی بیلٹ پیپر پر اٹھے اعتراض کے بعد الیکشن کمیشن نے ووٹوں کی گنتی روک دی ہے۔ایس پی ایم ایل اے نتن اگروال اور بی ایس پی ایم ایل اے انل سنگھ نے اپنے ووٹ آتھرائز ایجنٹ کو نہیں دکھائے۔اس کی شکایت بی ایس پی نے الیکشن کمیشن سے کی ہے اور اسی وجہ سے ووٹوں کی گنتی روکی گئی ہے۔

راجیہ سبھا چناؤ میں سب کی نظریں یوپی کی 10سیٹوں پر ٹکی ہوئی ہیں۔اسمبلی میں اکثریت ملنے کی وجہ سے یہاں کی 8 سیٹوں پر تو بی جے پی کی جیت طے مانی جا رہی ہے۔9ویں سیٹ سے ایس پی جیہ بچن کو راجیہ سبھا بھیج رہی ہے۔پر کراس ووٹنگ کے بعد10ویں سیٹ کو لیکر پینچ پھنس گیا ہے۔کیونکہ بی ایس پی ایم ایل اے انل سنگھ او ایس پی ایم ایل اے نتن اگروال نے بی جے پی امیدوارانل اگروال کے حق میں ووٹ کیا ہے۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا