English   /   Kannada   /   Nawayathi

آئی این ایکس میڈیا کیس: منی لانڈرنگ معاملہ میں کارتی چدمبرم کو مشروط ضمانت پر کیا گیا رہا

share with us

نئی دہلی:23؍مارچ2018(فکروخبر/ذرائع) دہلی ہائی کورٹ نے آئی این ایکس میڈیا سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں کارتی چدمبرم کو مشروط ضمانت پر رہا کرنے کا آج آرڈر دیا ہے۔ جسٹس ایس پی گرگ نے کارتی کے وکیل کی دلیلیں سننے کے بعد مشروط ضمانت کا حکم دیا۔ کارتی 12 مارچ سے عدالتی حراست میں تھے۔ اس سے پہلے کارتی کے وکیل نے یہ کہتے ہوئے اپنے موکل کو ضمانت پر رہا کرنے کی درخواست کی تھی کہ اب اس کو جیل میں رکھنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔ کورٹ نے كارتی کو گواہوں کو متاثر نہ کرنے، ملک نہ چھوڑنے اور اپنے بینک اکاؤنٹ بند نہ کرنے کی ہدایت دی ہے۔

مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) نے كارتی کو 28 فروری کو لندن سے لوٹتے وقت چنئی ہوائی اڈے پر حراست میں لے لیا تھا اور پوچھ گچھ کے بعد گرفتار کر لیا تھا۔ كارتی کو سی بی آئی دہلی لے کر آئی تھی۔ قریب 13 دنوں تک سی بی آئی کی حراست میں رکھنے کے بعد كارتی کو گذشتہ 12 مارچ کو عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا تھا۔كارتی کے خلاف الزام ہے کہ انہوں نے پیٹر مکھرجی اور اندراني مکھرجی کی ملکیت والی کمپنی آئی این ایكس میڈیا میں 350 کروڑ روپیے کی سرمایہ کاری کے لئے فارن انوسٹمنٹ پرموشن بورڈ(ایف آئی پی بی) سے منظوری دلانے میں اہم کردار ادا کیا تھا اور اس کے بدلہ میں ان کو ساڑھے تین کروڑ روپیے ملے تھے۔ اس وقت ان کے والد پی چدمبرم مرکزی وزیر خزانہ تھے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا