:اور ہر طرح کے
اقرا عربک اسکول مینگلور کا دسویں ، بارہویں اور عا ... ’’مودی سرکار کو کمپنیوں سے ہمدردی ہے، کسانوں سےن ... چوتھے مرحلے میں اویسی، اکھلیش، مہوا موئترا اور یو ... حضرت مولانا کاکا سعید احمد عمری صاحبؒ کا انتقال م ... ملکارجن کھرگے کے ہیلی کاپٹر کی جانچ پر بھڑکی کانگ ... حماس نے عالمی برادری، اقوام متحدہ اور اس کے ادارو ... رفح پر اسرائیل کے حملے کے بعد مذاکراتی حکمت عملی پ ... غزہ : بم دھماکے میں 4 اسرائیلی فوجی ہلاک اور متعدد ...
:اور ہر طرح کے
اقرا عربک اسکول مینگلور کا دسویں ، بارہویں اور عا ... ’’مودی سرکار کو کمپنیوں سے ہمدردی ہے، کسانوں سےن ... چوتھے مرحلے میں اویسی، اکھلیش، مہوا موئترا اور یو ... حضرت مولانا کاکا سعید احمد عمری صاحبؒ کا انتقال م ... ملکارجن کھرگے کے ہیلی کاپٹر کی جانچ پر بھڑکی کانگ ... حماس نے عالمی برادری، اقوام متحدہ اور اس کے ادارو ... رفح پر اسرائیل کے حملے کے بعد مذاکراتی حکمت عملی پ ... غزہ : بم دھماکے میں 4 اسرائیلی فوجی ہلاک اور متعدد ...
انقرہ:19؍مارچ2018(فکروخبر/ذرائع) ترکی کے نائب وزیر اعظم بکر بوزداع نے کہا ہے کہ شام کے علاقے عفرین سے دہشت گردی اور دہشت گردوں کا خاتمہ ہو گیا ہے۔بکر بوزداع نے ترک مسلح افواج اور آزاد شامی فوج کے عفرین کے مرکز کا کنٹرول سنبھالنے سے متعلق اپنے ٹویٹر پیج سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ "ابھی ہمارا کام مکمل نہیں ہوا ابھی بہت کچھ کرنا باقی ہے لیکن یہ کہنا ممکن ہے کہ عفرین سے دہشت گردی اور دہشت گردوں کا خاتمہ ہو گیا ہے۔
عفرین کے عوام پر دہشت گردوں کے ظلم و جبر کا خاتمہ ہو گیا ہے۔ اب عفرین کے عوام آزاد، محفوظ، امن اور استحکام کے ماحول میں زندگی گزاریں گے۔بوزداع نے کہاکہ دہشت گردی کوریڈور یا دہشت گرد حکومت کے قیام کا منصوبہ خاک میں مل چکا ہے۔ عفرین کا کنٹرول سنبھالنے سے دہشت گرد تنظیموں PKK/KCK/PYD/YPG اور داعش، ان دہشت گرد تنظیموں کو چاہنے والوں اور ان کے ساتھ تعاون کرنے والوں، ان تنظیموں کی مدد سے علاقے میں نئے منصوبوں کے پیچھے بھاگنے والوں کو ایک دفعہ پھر ہزیمت کا سامنا ہوا ہے۔صدارتی ترجمان ابراہیم قالن نے بھی اپنے ٹویٹر پیج سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ترک مسلح افواج نے ایک دفعہ پھر اپنی طاقت اور اصالت کو ثابت کر دیا ہے۔ دہشتگرد تنظیموں اور پوری دنیا کو جو پیغام دیا گیا ہے وہ واضح اور دو ٹوک ہے اور وہ پیغام یہ ہے کہ ترکی اعتماد، استحکام اور انصاف کے راستے پر نہایت عزم کے ساتھ چلنا جاری رکھے گا۔18 مارچ فتح چناق قلعے کی روح 103 سال کے بعد بھی پورے وقار کے ساتھ زندہ ہے۔ابراہیم قالن کا کہنا ہے کہ ترکی شامی علاقے عفرین کو انسانی امداد فراہم کرنے کے سلسلے کو جاری رکھے گا۔قالن نے برطانوی ٹیلی ویژن چینل اسکائی نیوز سے انٹرویو میں عفرین کی تازہ صورتحال پر اپنے جائزے پیش کیے۔انہوں نے اس بات پر ایک بار پھر زور دیا کہ ترک مسلح افواج کے عفرین میں آپریشن کے دوران کسی بھی شہری کو نقصان نہیں پہنچا۔ ان کا کہنا تھا کہ عفرین میں اب استحکام کا ماحول قائم کیے جانے کی کوشش کی جا رہی ہے تو ترک فوجی دستے عفرین عوام کے مکمل طور پر تحفظ میں ہونے کا مشاہدہ کرنے کے بعد علاقے سے انخلاء کر دیں گے۔اسد انتظامیہ کے اس علاقے پر قبضہ جمانے کی کوشش کرنے کے دعووں پر جواب دینے والے ترجمان نے بتایا کہ "ہم نہیں سوچتے کہ موجودہ حالات میں ملکی انتظامیہ اس مقام پرقبضہ کرنے کی کوشش کرے گی ، ہم یہاں پر شہریوں کے نہ صرف پی وائے ڈی/ وائے پی جی کے دہشت گردوں سے بلکہ اسد قوتوں کے حملوں سے بھی حفاظت میں ہونے کو یقینی بنانا چاہتے ہیں۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |